(+92) 0317 1118263

نام کا معنی

لائبہ نام رکھنا

فتوی نمبر :
65716
| تاریخ :
2023-06-26
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

لائبہ نام رکھنا

کیا لائبہ نام رکھنا درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

لائبہ عربی زبان کا لفظ ہے اور لاب سے مشتق ہے جس کا معنی ہے، پیاسا، پیاسے کا پانی کے ارد گرد گھومنا، اس لیے معنی لے لحاظ سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں لہذا بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن یا مسلمان نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی نام پر یا اچھا بامعنی نام رکھیں۔

مأخَذُ الفَتوی

المعجم الوسيط:
' (لاب): الرجل أو البعير لوباً ولواباً ولوباناً: عطش واستدار حول الماء وهو عطشان لا يصل إليه فهو لائب، (ج) لؤوب ولوب ولوائب، يقال: إبل لوب ولوائب، وهي لائبة، والجمع لوائب' اھ(2/ 844)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65716کی تصدیق کریں
0     1477
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات