محمد ضرار یا ضرار بن عبد القادر نام رکھنا کیسا ہے او ر اس کا معنی بھی بتادیں اور صمد کے معنی بھی بتا دیں۔
ضرار(ضاد کے نیچے زیر)کے ساتھ چار صحابہ کرام کانام ہے،جن کا نام نبی ﷺ نے تبدیل نہیں فرمائے،لہذا یہ نام رکھنا درست ہے،جبکہ صحابہ کرام کے ناموں کے معانی تلاش کرنے کی ضرورت نہیں،بلکہ ان کے نام کی نسبت ہی کافی ہے،البتہ "ضاد"پر زبر کے ساتھ یہ نام درست نہیں،جس سے احتراز لازم ہےاور انگلش میں یہ نام اسطرح جائےگا "Zirar"۔
اور "صمد"اللہ تعالی کا صفاتی نام ہے،جس کے معنی بے نیاز ہونے کے آتے ہیں،لہذا عبدالصمد نام رکھنا درست ہے۔واللہ اعلم