(+92) 0317 1118263

نام کا معنی

محمد نوفل نام رکھنا

فتوی نمبر :
28411
| تاریخ :
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

محمد نوفل نام رکھنا

میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد نوفل بن وقاص رکھا ہے، کیا یہ نام رکھنا درست ہے، میں نے کتابوں میں کچھ صحابہ کرام کے نام میں بھی نوفل پڑھا ہے، کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نوفل کا معنی بڑا ’’فیاض‘‘، ’’خوبصورت جوان‘‘ کے آتے ہیں جبکہ نوفل ایک صحابی کا نا م بھی ہے اس لئے یہ نام رکھنا درست اور باعث برکت ہے۔


کما فی البدایۃ والنہایۃ: نوفل بن معاویہ الدیلمی: صحابی جلیل شہد بدرا و أحدا والخندق مع المشرکین وکانت لہ فی المسلمین نکایۃ ثم أسلم وحسن إسلامہ وشہد فتح مکہ وحنینا۔ الخ (ج۵، ص۷۲۸)


وفی معجم الوسیط: (النوفل): البحر ویقال: رجل نوفل: معطاء والشاب الجمیل۔ الخ (ص۹۴۳) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28411کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات