السلام علیکم میرے پاس دوسری بیٹی پیدا ہوئی ہے اس کا نام ثانیہ رکھنا چاہتا ہوں میری پہلی بیٹی کا نام ہانیہ ہے کیا ثانیہ نام اسلامی ہے اور کیا میں یہ نام رکھ سکتا ہوں؟
سائل کا اپنی بیٹی کے لئے ثانیہ نام منتخب کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں،تاہم اگر ازواج مطہرات،صحابیات رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔