(+92) 0317 1118263

نام کا معنی

ابرش اور مرحا نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
67748
| تاریخ :
2023-09-17
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

ابرش اور مرحا نام رکھنا کیساہے

اسلام و علیکم! اللہ پاک نے مجھے پیاری سی بیٹی عطا کی ابرش یا مرحا نام رکھنا کیسا ہے؟ یا کوئی جدید اسلامی نام تجویز فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ابرش کا معنی ہے چتکبرا، سیاہ سفید دبہ والا ہونا، اور "مرَ حا"را پر زبر کے ساتھ تلفظ کرنے کی صورت میں اس کا مطلب ہے" تکبر کرنا" معنی کے اعتبار سے یہ دنوں نامناسب نہیں ہے، لہذا ان ناموں کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں سے کوئی نام یا کوئی دوسرا اچھا بامعنی نام رکھنا چاہیۓ۔
بطور نمونہ چند نام درج کیے جاتے ہیں:
خدیجہ، عائشہ، صفیہ، خنساء، حفصہ، میمونہ، زینب، رقیہ، سمیہ،کلثوم،فاطمہ،ام اَیمن، ام سُلَیم، اسماء، جُوَیریہ،بریرة

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67748کی تصدیق کریں
0     1016
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات