(+92) 0317 1118263

نام کا معنی

ابرش نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
67387
| تاریخ :
2023-09-01
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

ابرش نام رکھنا کیساہے

ابرش نام کے معنی بتادیں کیا یہ نام بچی کا رکھنا صحیح ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

''ابرش'' یہ "برش" سے مشتق ہے، اس کا معنی، سرخ اور کالے دانوں والا ہونا، داغ،دھبے وغیرہ، معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، لہذابچی کے لئے اس کے بجائے کوئی اور بامعنی یا ازواج مطہرات اور صحابیات،رضوان اللہ علیھن اجمعین ،کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہترہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی لسان العرب:
'' برش: البرش والبرشة: لون مختلف، نقطة حمراء وأخرى سوداء أو غبراء أو نحو ذلك والبرش: من لمع بياض في لون الفرس وغيره أي لون كان إلا الشهبة، وخص اللحياني به البرذون، وقد برش وابرش وهو أبرش ؛ الأبرش: الذي فيه ألوان وخلط الخ (6/ 264)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67387کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات