(+92) 0317 1118263

احکام جہاد

جہاد کا معنی کیا ہے اور یہ کب فرض ہوتاہے؟

فتوی نمبر :
851
| تاریخ :
عبادات / جہاد / احکام جہاد

جہاد کا معنی کیا ہے اور یہ کب فرض ہوتاہے؟

السلام علیکم !
میں آپ سے یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کہ جہاد کے معنی کیا ہے؟ یا کب فرض ہوتا ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ جو چار امام ہے، ان کی پیروی کرنا ضروری ہے ؟ ضروری تو نہیں کہ وہ ہر بات صحیح کہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱: جہاد کے لفظی معنی جدو جہد اور کوشش کے آتے ہیں، اور شریعتِ مطہّرہ کی اصطلاح میں جہاد اس محنت اور کوشش کو کہتے ہیں جس سے اعلاء کلمۃ اللہ اور دفع شر الکفار مقصود ہو، اور اس میں قتال بھی داخل ہے، اب اس کی فرضیت سے متعلق سائل کو جن حالات کے بارے میں معلوم کرنا ہو ان کی تفصیل اور موقع و مناسبت بھی ذکر کر دے، ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
۲: غیر منصوص مسائل میں اس شخص کو جو اجتہادی ملکہ نہ رکھتا ہو، اس پر ائمۂ اربعہ میں سے کسی ایک کی تقلید واجب ہے، اب اگرچہ ائمہ مجتہدین سے بھی خطاء ممکن ہے ،مگر از روئے حدیث انہیں اجتہادی رائے میں خطا پر بھی اجر ملتا ہے، اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي تفسير ابن كثير: و في صحيح البخاري عن عمرو بن العاص رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم «إذا اجتهد الحاكم فأصاب فله أجران، وإن اجتهد فأخطأ فله أجر» «2» . و في حديث آخر «إن الله تبارك وتعالى رفع عن أمتي الخطأ. والنسيان وما يكرهون عليه» «3» وقال تبارك وتعالى هاهنا وليس عليكم جناح فيما أخطأتم به ولكن ما تعمدت قلوبكم وكان الله غفورا رحيما اھ (6/ 339)۔
وفي الدر المختار: وهو لغة: مصدر جاهد في سبيل الله. وشرعا: الدعاء إلى الدين الحق وقتال من لم يقبله شمني. وعرفه ابن الكمال بأنه بذل الوسع في القتال في سبيل الله مباشرة أو معاونة بمال، أو رأي أو تكثير سواد أو غير ذلك. اهـ. (4/ 121)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمر الزمان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 851کی تصدیق کریں
0     301
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لونذی (باندی) سے صحبت کرنا

    یونیکوڈ   احکام جہاد 1
  • دورانِ جہاد پکڑے جانے والے مرد وخواتین کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کا معنی کیا ہے اور یہ کب فرض ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • خود کش حملہ اسلام میں جائز ہے کہ نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے معانی اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی حقیقت کیا ہےَ؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کب فرض ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • کیا اسلام بزورِ تلوار پھیلا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے متعلق کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے نتیجے میں حاصل ہونے والی باندیوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • ہشت گردوں کو قتل کرنے اور ان کے خلاف جہاد کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • کفار کے خلاف جوابی کاروائی کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں باندی کا وجود کیسے ممکن ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی فرضیت

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں جہادپر جانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں جہاد کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں کیا پاکستانیوں پر جہاد فرض ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کب فرض عین ہوتا ہے اور والدین کی اجازت کے بغیر جہادکرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں کنیز اور باندی سے مباشرت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • والدین کی اجازت کےبغیر جہاد پر جانے کاحکمْ

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • گنا ہوں سے بچنے کے لئے جہاد پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں باندیوں کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر جہاد کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • مقبوضہ کشمیر میں جہاد کی فرضیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کا مذاق اڑانا

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات