محترم مفتی صاحب!کیاآپ مہربانی فرماکر"اعیان"نام کامطلب بتائیں گے ؟
لفظ"اعیان"لغوی اعتبار سے کئی معانی پر مشتمل ہے جن میں سے "عمدہ چیز","ذات " ،" آنکھ یاآنکھ کی پتلی", "اللہ تعالیٰ کاتحفہ" معانی آتے ہیں -(از مصباح اللغات)
ان میں سے کسی بھی ایک تلفظ کے ساتھ نام رکھنے میں شرعاً حرج نہیں،اور اگر ایسا نام رکھا جائے جو معنی کے اچھا ہونے کے ساتھ ساتھ کسی بزرگ ومحترم ہستی کی ذات پر نمائندگی کرتا ہو تو زیادہ اچھا ہے جیسے محمد،ابراہیم،اسماعیل،ادریس،طلحہ،عبداللہ،نعمان،لقمان ،عِکرمہ،عُکاشہ،عثمان،عمر،اور خالد وغیرہ