السلام علیکم ! میری بہن کی بیٹی ہوئی ہے اور وہ اس کا نام "منحہ ،مناہل ،یا "مرحہ" رکھنے کا سوچ رہی ہے مجھے معلوم کرنا تھا کہ ان میں سے بہتر نام کون سا ہے اور ان کے معنی کیا ہے ؟
"مناہل "(میم اور نون کے زبر اور "ہ" کے زیر کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے جوکہ لفظ "منہل " کی جمع ہے جس کے معنی ہے "پانی کی گھاٹ ، سیرابی حاصل کرنے کا مقام ،پانی کا چشمہ " (معجم الزوائد ) "منحہ " (میم کے کسرہ اور نون ساکن کے ساتھ ) کے معنی گفٹ تحفہ کے ہیں (المعجم الوسیط ) یہ دونوں نام رکھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ،"مرحہ " (میم کے کسرہ اور راء ساکن کے ساتھ ) "تکبر اور خشک انگور کا ڈھیر "کے معنی آتا ہے لہذا غلط معنی کے احتمال کی وجہ سے یہ نام رکھنا درست نہیں ،تاہم سائلہ کی بہن کو چاہیئے کہ ازواجِ مطہرات ،بنات النبی ﷺ اور صحابیات رضی اللہ عنھن کے ناموں سے کوئی نام بچی کیلئے تجویز کرے تو ان شاء اللہ باعثِ برکت ہوگا ۔