کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تین روایتیں میڈیا پر یہ گردش کرتی ہیں،لیکن ان کا حوالہ مذکور نہیں، بسا اوقات سننے کو بھی ملتی ہیں۔ براہ ِکرم ان کا مستند حوالہ ارشاد فرما دیں یا ان روایات کی وضاحت کر دیں کہ صحیح ہیں یا مقبول ہیں یا من گھڑت ہیں؟ بہت نوازش ہوگی۔
۱۔ لمبے ناخن پر شیطان سواری کرتا ہے؟ اس پر حوالہ امام غزالی کی ’’احیاء العلوم‘‘ کا پیش کیا جاتا ہے۔
۲۔ ایمان، عقیدہ دیہات کی بوڑھی عورتوں سے سیکھو، یا دیہات کی بوڑھی عورتوں جیسا رکھو۔
۳۔ ایک طویل روایت ہے کہ حضرت عمر سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک بلی نے مسجد کے صحن میں بچے دے یئے، لہٰذا انہوں نے چند دوسرے صحابہ کرام کے ہمراہ اس بلی اور بچوں کو صحن سے باہر کس محفوظ مقام تک پہنچا دیا، اسی اثناء میں سرکار ِمدینہ محمدﷺ مسجد میں تشریف لے آئے،آپ نے جب بلی اور بچوں کو غائب پایا تو پوچھا کہ وہ بلی اور بچے کہاں گئے؟ حضرت عمر ؓنے عرض کیا’’یارسول اللہ ان کو محفوظ مقام پر مسجد سے باہر منتقل کر دیا ہے‘‘ حضور نے ارشاد فرمایا اس کو اور بچوں کو واپس اسی جگہ مسجد نبوی میں لا کر رکھو جہاں وہ پہلے تھی، لہذا حکمِ رسالت کی تعمیل ہوئی ، سرکارِ دوعالم ﷺنے ارشاد فرمایا: عمر ٹھیک ہے کہ یہ ایک نجس جانور ہے میں بھی اس کو زچگی سے بیشتر حاملہ حالت میں دیکھا کرتا تھا اور پیار سے پچکار کر بھیج دیا کرتا تھا مگر زچگی کے بعد یہ بلی ماں بن گئی، لہٰذا میں یہ قطعی پسند نہیں کرتا کہ جب تک اس کے بچے انہیں کھول کر خود چلنے کے قابل نہ ہوں اسے یہاں سے نکال دیا جائے۔ حضرت عمر کے مطابق آپ اپنے دست مبارک سے بلی کے بچوں کو دودھ پلاتے تھے۔ مہربانی فرماکر ان روایات کی تحقیق مطلوب ہے۔
مذکور روایتیں تلاشِ بسیار کے باوجود کسی مستند حدیث کی کتاب میں نہیں ملیں، لہٰذا ان روایتوں کی نسبت حضور اکرمﷺ کی طرف کرنے سے اجتناب لازم ہے۔والله أعلم بالصواب!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0