مہذبین خان کامعنی کیا ہے؟اوریہ نام رکھ سکتے ہیں؟
"مہذبین"مہذب کی جمع ہے،مہذب کے معنیٰ پاکیزہ،مہذب ومنقح،صاف،درست،شائستہ کے ہیں،اوردرست نام"مہذب"ہے،البتہ مہذبین خان رکھنے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں،تاہم بہتر اورافضل یہ ہےکہ بچوں کیلئے انبیاءعلیھم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی عنھم کےناموں کوترجیح دی جائے۔
کمافی مشکوۃ المصابیح:ان احب اسمائکم الی اللہ عبداللہ وعبدالرحمان رواہ مسلم مرفوعاً اھ(407)
وفیھا:قالالنبیﷺ(تسمواباسماءالانبیاء)الحدیث(409)۔ واللہ اعلم بالصواب