طلاق معلقہ

اجنبیہ کوبولے گئے الفاظ طلاق نکاح کے بعد اثرانداز ہوں گے یانہیں ؟

فتوی نمبر :
32270
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

اجنبیہ کوبولے گئے الفاظ طلاق نکاح کے بعد اثرانداز ہوں گے یانہیں ؟

میرا سوال یہ ہے کہ آج سے 9 یا 10 سال پہلے کی بات ہے جب میری عمر 14 یا 15 سال تھی، اور نہ ہی میں صحیح طرح سے بالغ تھا اور نہ ہی میرا نکاح ہوا تھا، مجھے ایک لڑکی جو کہ میری کزن تھی اچھی نہیں لگتی تھی ،تو اس وقت میں نے یہ اکیلے بولا تھا کہ میں اس سے شادی نہیں کروں گا اور شاید یہ الفاظ بولے ( طلاق) تھے اور اب یہ بھی یاد نہیں کہ کتنی بار بولے تھے اور کیا الفاظ بولے تھے، لیکن بعد میں اسی سے نکاح ہو گیا ہے، کیونکہ میرے والدین کی خوشی اسی میں تھے اور میں نے ان کا فیصلہ تسلیم کیا اور اسی سے نکاح کر لیا ،لیکن اب اچانک دس سال پرانی بات دماغ میں آئی ہے معلوم نہیں کیوں ؟ کیا یہ وسوسہ ہے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
برائے مہربانی مجھے بتائیں نکاح سے پہلے کہے گئے ایسے الفاظ ( جو کہ اب یاد بھی نہیں) کے بارے میں کیا حکم ہے؟ ( یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب میں چودہ پندرہ سال کا تھا اور آپ بھی جانتے ہیں کہ ایسی عمر میں ایک بچے کا دماغ کیسا ہوتا ہے اور اسے حلال و حرام کا کس حد تک پتہ ہوتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نکاح سے پہلے کسی اجنبیہ کو طلاق کے الفاظ کہے ہوں ،تو نکاح کے بعد وہ الفاظِ طلاق نکاح پر اثر انداز نہیں ہوتے. لہذا سائل کو بلا وجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہاں اگر اس کو الفاظ طلاق غالب گمان کے درجہ میں یاد آئیں تو ان کو لکھ کر دوبارہ بھیج دیں ان شاءاللہ مکرر غور کے بعد حکم شرعی سے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32270کی تصدیق کریں
0     722
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات