’’علم حاصل کرو چاہے چین جانا پڑے‘‘، اس حدیث کا کیا ثبوت ہے؟ مجھے اس حدیث کا حوالہ چاہیے اگر یہ ٹھیک ہے اور اس حدیث میں چین سے کیا مراد ہے؟ براہِ کرم میرے علم میں اضافہ کردیں، مجھے اس حدیث کے صحیح یا غلط ہونے کی شہادت دیں۔
یہ جملہ حدیثِ پاک کا حصہ ہے، اگرچہ اس کی سند میں محدثین نے کلام کیا ہے اور اس میں لفظ چین بُعدِ مسافت سے کنایہ ہے، مطلب یہ ہوا کہ علومِ دینیہ کی تحصیل میں خواہ کتنی ہی دُور کی مسافت طے کرنی پڑ جائے اور کتنی ہی مشقت اُٹھانی پڑ جائے، وہ برداشت کرلی جائے اور علومِ دینیہ کی تحصیل میں سستی و کوتاہی نہ کی جائے۔
وفي فيض القدير: اطلبوا العلم ولو بالصين فان طلب العلم فريضة علي كل مسلم قال البيهقي متنه مشهود واسناده ضعيف وقد روي من اوجه كلها ضعيفة، وقال المزي له طرق وبما يصل مجموعها الي الحسن اه(1/542)
وقال العزیزی هو حدیث حسن لغیره (السراج المنیر ج۱ص:۲۱۳) والله اعلم!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0