لڑکیوں کے ناموں کے متعلق میں سوال کرنا چاہتا ہوں،درج ذیل ناموں میں سے کون سا زیادہ بہتر ہے،صفاخان،(صفائی،پاکیزگی)مریم خان(کعبہ کی دیوار) ہبہ خان؟
مذکور ناموں میں سے اچھا نام مریم ہے جبکہ ذیل میں اس کے علاوہ اور بھی اچھے معنی والے اسلامی نام درج کئے جاتے ہیں ،ان میں کوئی بھی نام تجویز کیا جاسکتا ہے،وہ یہ ہیں عائشہ،آمنہ،آسیہ،ثریا،میمونہ،امیمہ،سمیرا،عاتکہ،منیرہ،فاطمہ اور جویریہ وغیرہ۔ واللہ اعلم بالصواب