السلام علیکم میں شادی شدہ ہوں، میری گرل فرینڈ نے مجھ سے قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھوائی ہے کہ اپنی بیوی کو ایک بھی کال/میسج کرو گے تو مجھے بتاؤ گے، کوئی بھی میسج کرو گے، ایک ایک میسج کا اسکرین شاٹ مجھے بھیجو گے، اور ہر کال میرے سامنے کرو گے۔ یہ قسم میں نے پریشر اور ایموشنل بلیک میلنگ میں آ کر کھائی ہے کہ میں تمہارے گھر جا کر تماشا لگا دوں گی، سب تمہارے ماں باپ کو بتا دوں گی، خود کے ساتھ بھی کچھ کر لوں گی اور تمہارے گھر کی بھی کوئی عزت نہیں رہے گی۔ اس چیز کو لے کر اب میں بہت پریشان ہوں، ایک ایک کال/میسج اس کے سامنے کرتا ہوں، بیوی سے ڈسٹنس بھی رہتا ہے، جس کی وجہ سے معاملات بھی خراب ہے، خود بھی بہت گِلٹ فیل کرتا ہوں۔ برائے مہربانی اس معاملے میں میری رہنمائی فرمائیں کہ میں اس چیز سے کیسے نکلوں، کیسے یہ قسم توڑوں؟ مجھے اس کا فتویٰ دیں اور یہ بتائیں کہ اس کا کفارہ کیا ہوگا، اور میں خود کو کیسے سکون دے سکتا ہوں؟
صورت مسئولہ میں سائل نے بغیر قسم کے الفاظ کہےفقط قرآن پر ہاتھ رکھ کر مذکور لڑکی سے یہ کہا ہو کہ "میں اپنی بیوی سے کہی ہر بات سے تمہیں مطلع کروں گا" تو اس صورت میں شرعا قسم منعقد ہی نہیں ہوئی، لہذا اس بنیاد پر سائل کے لئےمذکور لڑکی کو بیوی سے کی گئی ہر بات مطلع کرنا ضروری نہیں، اور نہ ہی اس بنا پر سائل گنہگار ہوگا۔البتہ اگر سائل نے قرآن پر ہاتھ رکھنے کے ساتھ زبان سے قسم کے الفاظ بھی ادا کئے ہوں، مثلا "میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتا ہو کہ ۔۔۔الخ" تو ان الفاظ سے اگرچہ شرعا بھی یمین منعقد ہو چکی ہے، لیکن یہ قسم چونکہ ایک ناجائز فعل پر کھائی گئی ہے، لہذا اس کو توڑنا سائل پر لازم ہوگا، چنانچہ سائل پر لازم ہے کہ وہ بیوی سے بات کرتے ہوئے مذکورہ لڑکی کو کوئی اطلاع نہ دے ، ایسا کرنے سے یہ قسم ٹوٹ جائے گی، جس کے نتیجے میں سائل پر قسم کا کفارہ لازم ہوگا ۔جس کی تفصیل یہ ہےکہ دس مسکینوں کو دووقت کا پیٹ بھر کے متوسط قسم کا کھانا کھلا دے یا ہر ایک کو صدقہ فطر کے برابر کھانے کی کوئی چیز یا اس کی قیمت دے دے، اور اگر چاہے تو ہر ایک کو متوسط قسم کا لباس یا اس کی قیمت بھی دے سکتے ہیں، بطور کفارہ یہ اشیاء دس کے بجاے ایک مسکین کو بھی دے سکتا ہے، مگر ایک مرتبہ میں دینے کے بجائے دس دنوں میں اس کو ہر دن ایک ایک مسکین کے صدقہ کے برابر ادا کرے، البتہ اگر فی الحال تنگدستی کی وجہ سے سائل اس پر قدرت نہ رکھتا ہو تو تین دن لگاتا روزہ رکھ لے۔
جبکہ سائل کا کسی نامحرم لڑکی سے اس طرح کا تعلق رکھنا شرعا نا جائز و حرام ہے، بالخصوص جب یہ تعلق اس کے حلال رشتہ کو بھی متاثر کررہا ہے، لہذا سائل پر لازم ہے کہ اپنے اس فعل سے بصدق دل توبہ و استغفار کرتے ہوئے اس لڑکی سے فی الفور اس تعلق کو ختم کر دے، اگر اس نتیجے میں وہ خود کو کوئی ضرر پہنچا بھی دیتی ہے تو اس کا وبال اسی پر ہوگا، عند اللہ سائل اس کا جواب دہ نہ ہوگا۔
كما في قوله تعالى: لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ. اه (سورة المائدة: 89)
وفي الصحيح للإمام البخاري: عن زهدم قال: كنا عند أبي موسى الأشعري قال: «أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم في نفر من الأشعريين، فوافقته وهو غضبان، فاستحملناه، فحلف أن لا يحملنا، ثم قال: والله، إن شاء الله، لا أحلف على يمين، فأرى غيرها خيرا منها، إلا أتيت الذي هو خير، وتحللتها.» اه (كتاب الأيمان والنذور، باب اليمين فيما لا يملك وفي المعصية وفي الغضب، ج: 8، ص: 138، ط: السلطانية)
وفي الهداية: والأصل فيه قوله تعالى: {فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ} [المائدة: 89] الآية وكلمة أو للتخيير فكان الواجب أحد الأشياء الثلاثة قال: "فإن لم يقدر على أحد الأشياء الثلاثة صام ثلاثة أيام متتابعات". إلخ (كتاب الأيمان، فصل في الكفارات، ج: 2، ص: 319، ط: دار احياء التراث العربي)
وفي حاشية ابن عابدين: لو حلف بالمصحف أو وضع يده عليه وقال: وحق هذا فهو يمين ولا سيما في هذا الزمان الذي كثرت فيه الأيمان الفاجرة ورغبة العوام في الحلف بالمصحف اهـ وأقره في النهر. وفيه نظر ظاهر إذ المصحف ليس صفة لله تعالى حتى يعتبر فيه العرف وإلا لكان الحلف بالنبي والكعبة يمينا لأنه متعارف، وكذا بحياة رأسك ونحوه ولم يقل به أحد. على أن قول الحالف وحق الله ليس بيمين كما يأتي تحقيقه، وحق المصحف مثله بالأولى، وكذا وحق كلام الله لأن حقه تعظيمه والعمل به وذلك صفة العبد، نعم لو قال أقسم بما في هذا المصحف من كلام الله تعالى ينبغي أن يكون يمينا. اه (كتاب الأيمان، ج: 3، ص: 713، ط: ايج ايم سعيد)
وفي الفتاوى الهندية: ولو أعطى مسكينا واحدا عشرة أثواب في مرة واحدة لم يجزئه كما في الطعام وإن أعطاه في كل يوم ثوبا حتى استكمل عشرة أثواب في عشرة أيام أجزأه كما في الطعام (إلى قوله) كما لو أدى الدراهم. (إلى قوله) وإن اختار الطعام فهو على نوعين: طعام تمليك وطعام إباحة. طعام التمليك أن يعطي عشرة مساكين كل مسكين نصف صاع من حنطة أو دقيق أو سويق أو صاعا من شعير كما في صدقة الفطر (إلى قوله) وطعام الإباحة أكلتان مشبعتان غداء وعشاء أو غداءان أو عشاءان أو عشاء وسحور والمستحب أن يكون غداء وعشاء بخبز وإدام ويعتبر الإشباع دون مقدار الطعام. إلخ (كتاب الأيمان، فصل في الكفارة، ج: 2، ص: 63، ط: المطبعة الكبرى الأميرية)