نذر یا منت

ظہورِ مہدیؓ سے متعلق چند سوالات

فتوی نمبر :
58859
| تاریخ :
1995-02-02
ادیان و فرق / شخصیات / نذر یا منت

ظہورِ مہدیؓ سے متعلق چند سوالات

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) عقیدۂ ظہورِ مہدی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
(۲) جو شخص اس عقیدے کو نہ مانتا ہو اور کہتا ہو کہ یہ شیعہ عقیدہ ہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
(۳) جو شخص ظہورِ مہدی کے عقیدے کو جھٹلانے میں یہ گنجائش نکالتا ہو کہ میں حدیث کو تو مانتا ہوں مگر ظہورِ مہدی کے باب میں جو حدیثیں ہیں وہ صحیح ہیں،یہ نہیں مانتا ایسے شخص کا کیا شرعی حکم ہے؟
(۴) وہ شخص جو ظہورِ مہدی کے عقیدے کو من گھڑت اور شیعہ عقیدہ کہتا ہے اگر وہ ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھے جو ظہورِ مہدی کا عقیدہ رکھنے والا ہو تو کیا منکرِ عقیدۂ ظہورِ مہدی کی نماز اس امام کی اقتداء میں درست ہوگی؟
(۵) ایسا شخص جس کی شہرت ہو کہ وہ منکرِعقیدۂ ظہورِ مہدی ہے کیا اس کا جنازہ پڑھا جائے گا یا نہیں؟
(۶) ایسے شخص کی توبہ اعلانیہ ہو یا خفیہ؟ اگر وہ خفیہ توبہ کرلے تو توبہ ہوجائے گی؟ ایسی صورت میں وہ لوگ جو اس کی بدعقیدگی کی وجہ سے بدظن ہوچکے ہیں وہ کہاں تک حق بجانب ہوں گے کیونکہ انہیں توبہ کا علم نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ سوالات کے جواب سے پہلے ایک اُصولی تمہید کا جان لینا ضروری معلوم ہوتا ہے وہ یہ کہ حضرت امام مہدی کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے بکثرت احادیثِ مبارکہ میں بشارت دی ہے اور فرمایا کہ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوسکتی جب تک کہ میری اولاد اور میرے اہلِ بیت میں سے ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ پیدا نہ فرمائیں جس کا نام گرامی میرے نام اور اس کے والد کا نام میرے والد کے مثل ہو اور وہ پوری دنیا کو عدل و انصاف سے بھردے گا اور ظلم و تشدد کا خاتمہ کردے گا ایک حدیث مبارک میں فرمایا کہ امام مہدی حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کی اولاد سے ہوں گے اور ٹھیک قیامت کے قریب ان کا ظہور ہوگا، بیت اللہ شریف میں رُکن یعنی حجرِ اسود اور مقامِ ابراہیم کے درمیان لوگ ان سے بیعت لیں گے اور پھر لشکرِ اسلام کی کفار اور مشرکین کے ساتھ بڑی بڑی خونریز جنگیں ہوں گی اس کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ظہور ہوگا اور کانے دجال اور اس کے لشکر کو ختم کردیا جائے گا چنانچہ احادیثِ مبارکہ میں بڑی تفصیل سے اس بارے میں وضاحت فرمائی گئی ہے جسے چاہئے تو مشکوٰۃ المصابیح کے باب اشراط الساعۃ کے صفحہ ۴۷۰، ۴۷۱ کا اور دیگر کتب احادیث کا مطالعہ کرلے ہم نے یہاں مختصراً ایک چیز کا ثبوت بیان کیا ہے۔
اس کے بعد آپ کے سوالات کا جواب علیحدہ طور پر مختصراً بھی لکھا جاتا ہے:
(۱ تا ۳) مذکورہ بالا وضاحت کے مطابق اہلِ سنت والجماعت کا عقیدہ یہی ہے کہ یہ تمام خبریں جو نبی اکرم ﷺ نے دی ہیں برحق ہیں اور قربِ قیامت ایسا ضرور ہوگا، لہٰذا جو شخص اس عقیدہ کو درست نہیں مانتا اور اسے شیعہ کے عقائد میں سے شمار کرتا ہے وہ احادیثِ صریحہ کا منکر ہے جو یقینا گمراہی کا ذریعہ ہے، لہٰذا اس قسم کے عقائد و نظریات سے احتراز لازم ہے اور اسے چاہئے کہ اپنے باطل زعم پر توبہ واستغفار بھی کرے۔
(۴) اس کی نماز ادا ہوجائے گی۔
(۵) اس پر نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی۔
(۶) صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص اگر واقعۃً صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرلے تو اس کی مغفرت کیلئے کافی ہے، اگرچہ خفیہ طور پر ہی کیوں نہ کرے، البتہ اس شخص نے اگر اپنے ان غلط خیالات اور باطل عقیدے میں شدت اختیار کرکے شہرت پکڑلی ہو تو اسے اپنی توبہ کا اظہار کرنا بھی ضروری ہے اور پھر اپنے ان باطل خیالات کی وجہ سے جتنے لوگوں کو راہِ اعتدال سے ہٹایا ہے تو اب اُنہیں صحیح صورتِ حال سے آگاہ بھی کرے تاکہ وبالِ آخرت سے بھی سکبدوشی حاصل ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المشکوٰۃ: عن أم سلمۃؓ قالت سمعت رسول اﷲ ﷺ یقول المہدی من عترتی من أولاد فاطمۃ۔ (الحدیث)-
عن أبی سعید الخدریؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ المہدی منی أجلے الجبہۃ أقنی الأنف یملأ الأرض قسطًا وعدلا کما ملئت ظلما وجورًا یملک سبع سنین۔
وعنہ: عن النبی ﷺ فی قصۃ المہدی قال فیجیئی إلیہ الرجل فیقول یا مہدی اعطنی اعطنی فیجیثی لہ فی ثوبہ ما استطاع أن یحملہ۔ الخ (ص۴۷۰، ۴۷۱) واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58859کی تصدیق کریں
0     2148
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نذر پوری نہ کرسکنے کا کفارہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 4
  • گھر اللہ کی راہ میں دینے کی منت مانی تھی

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 0
  • حضرت لقمان علیہ السلام نبی تھے یا ولی؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • بچوں کے سر کی قسم کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ظہورِ مہدیؓ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ڈاکٹر "فرحت "اور "الہدی انٹر نیشنل "کے بارے میں

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • زمانۂ حمل میں بچے کو حافظ یا عالم بنانے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • پیرانِ پیر کے نام جانور خیرات کرنے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کام کے پورا ہونے پر ہزار رکعت نوافل کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • مقصد برآری کے لئے نوافل کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ کے نام پر وعدہ ہےکہنےسے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 1
  • کسی کام کے لیے نفل ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • نذر و منت کا لازمی ہونا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • " عبد اللہ " نام رکھنے کی نذر(منت) ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ایک سال روزوں کی نذر ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تبلیغ پر جانے کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • پوری عمر ‏شکرانے کے نوافل پڑھنے کی منت ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ تعالیٰ کا نام لیے بغیر فقط قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • عمرہ کی نذر ماننے کے بعد اس کے بجائے کسی مقروض کو رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • بکرے کی نذر ماننے کے بعد اسکی قیمت صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • محمد نام رکھنے کی منت کے بعد کیا کوئی اور نام رکھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کیادل میں نیت کرنے سے نذر لازم ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 0
  • منت ماننے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تنخواہ میں سے مقرر حصہ صدقہ کرنے کی نذر ماننے کے بعد اس کو کم کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • صدقہ کی رقم کاروبار میں نقصان کرنے والے بھائی کو دینا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
Related Topics متعلقه موضوعات