نذر یا منت

پیرانِ پیر کے نام جانور خیرات کرنے کی نذر ماننا

فتوی نمبر :
60200
| تاریخ :
2002-08-19
عبادات / نوافل عبادات / نذر یا منت

پیرانِ پیر کے نام جانور خیرات کرنے کی نذر ماننا

ایک بھینس بیمار ہونے کی صورت میں مرنے کے قریب ہو گئی تو ایک عورت اور مرد یعنی ماں اور بیٹے نے کہا اگر بھینس بچ گئی تو اسے پیرانِ پیر دستگیر کے نام پر خیرات کریں گے ، اب وہ اس بھینس کے ساتھ حسبِ وعدہ وہی معاملہ کرنا چاہتے ہیں، تو میں نے بھائی (سوتیلے) ہونے کے ناطے جب انہیں سمجھایا تو ان سے بڑے اورسگے بھائی نے مجھے وہابی کہہ کر بولا کہ ہم نے کوئی تاریخ کا تعین نہیں کیا ، براہِ مہربانی اس کا صحیح حل بتائیں،

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور پیرانِ پیر کے نام پر صدقہ کرنے سے اگر مراد پیرانِ پیر کا تقرّب اور انہیں خوش کرنا وغیرہ ہو تو یہ نذر للمخلوق ہے، جو "و مااھل لغیراللہ" میں داخل ہونے کی وجہ سے باطل و ناجائز اور اس کا کھانا بھی حرام ہے، یہ عمل ایک مسلمان کی شان کے قطعاً لائق نہیں، اور اگر اس سے مقصد پیرانِ پیر کو محض ایصالِ ثواب ہو اور صدقہ کے ذریعہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور تقرب وغیرہ مقصود ہو تو اس صورت میں یہ ذبیحہ بلا شبہ جائز اور حلال ہوگا اور اس کا کھانا بھی جائز ہے، لہٰذا پہلے طریقۂ عمل سے احتراز اور دوسرے کو اختیار کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مشكاة المصابيح : و عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من نذر أن يطيع الله فليطعه و من نذر أن يعصيه فلا يعصه». رواه البخاري اھ(2/64)۔
و فی الدرالمختار : و اعلم أن النذر الذي يقع للأموات من أكثر العوام(إلی قوله)ضرائح الأولياء الكرام تقربا إليهم فهو بالإجماع باطل و حرام اھ وفی الشامیة :(قوله باطل وحرام) لوجوه : منها أنه نذر لمخلوق و النذر للمخلوق لا يجوز لأنه عبادة و العبادة لا تكون لمخلوق. و منها أنه إن ظن أن الميت يتصرف في الأمور دون الله تعالى و اعتقاده ذلك كفر، اللهم إلا إن قال يا الله إني نذرت لك إن شفيت مريضي أو رددت غائبي أو قضيت حاجتي أن أطعم الفقراء الذين بباب السيدة نفيسة أو الإمام الشافعي أو الإمام الليث أو اشترى حصرا لمساجدهم أو زيتا لوقودها أو دراهم لمن يقوم بشعائرها إلى غير ذلك مما يكون فيه نفع للفقراء و النذر لله عز وجل و ذكر الشيخ إنما هو محل لصرف النذر لمستحقيه القاطنين برباطه أو مسجده فيجوز بهذا الاعتبار، و لا يجوز أن يصرف ذلك لغني و لا لشريف منصب أو ذي نسب أو علم، ما لم يكن فقيرا و لم يثبت في الشرع جواز الصرف للأغنياء للإجماع على حرمة النذر للمخلوق ، و لا ينعقد ولا تشتغل الذمة به و لأنه حرام بل سحت و لا يجوز لخادم الشيخ أخذه إلا أن يكون فقيرا أو له عيال فقراء عاجزون فيأخذونه على سبيل الصدقة المبتدأة ، و أخذه أيضا مكروه ما لم يقصد الناذر التقرب إلى الله تعالى و صرفه إلى الفقراء ، و يقطع النظر عن نذر الشيخ بحر ملخصا عن شرح العلامة قاسم اھ(۲/۴۳۹)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60200کی تصدیق کریں
0     1090
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نذر پوری نہ کرسکنے کا کفارہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 4
  • گھر اللہ کی راہ میں دینے کی منت مانی تھی

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 0
  • حضرت لقمان علیہ السلام نبی تھے یا ولی؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • بچوں کے سر کی قسم کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ظہورِ مہدیؓ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ڈاکٹر "فرحت "اور "الہدی انٹر نیشنل "کے بارے میں

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • زمانۂ حمل میں بچے کو حافظ یا عالم بنانے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • پیرانِ پیر کے نام جانور خیرات کرنے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کام کے پورا ہونے پر ہزار رکعت نوافل کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • مقصد برآری کے لئے نوافل کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ کے نام پر وعدہ ہےکہنےسے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 1
  • کسی کام کے لیے نفل ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • نذر و منت کا لازمی ہونا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • " عبد اللہ " نام رکھنے کی نذر(منت) ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ایک سال روزوں کی نذر ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تبلیغ پر جانے کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • پوری عمر ‏شکرانے کے نوافل پڑھنے کی منت ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ تعالیٰ کا نام لیے بغیر فقط قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • عمرہ کی نذر ماننے کے بعد اس کے بجائے کسی مقروض کو رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • بکرے کی نذر ماننے کے بعد اسکی قیمت صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • محمد نام رکھنے کی منت کے بعد کیا کوئی اور نام رکھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کیادل میں نیت کرنے سے نذر لازم ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 0
  • منت ماننے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • روزہ رکھنے کی نذر ماننے کے بعد اس سے عاجز آنے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
Related Topics متعلقه موضوعات