اگر کوئی شخص یہ سمجھ کر کہ اللہ کے نام کے بغیر قسم نہیں ہوتی جان بوجھ کر صرف یہ کہے کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ فلاں کام نہیں کروں گا اور دل میں ہے کہ اس طرح قسم نہیں ہوتی تو آیا اس کی قسم ہو گی ؟ راہ نمائی فرمائیں جزاک اللہ خیر۔
اللہ تعالیٰ کا نام لیے بغیر فقط قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے بھی قسم منعقد ہو جاتی ہے، اگر چہ کہنے والے کو غلط فہمی ہو، چنانچہ اس قسم کے بعد وہ کام کرنے سے شخصِ مذکور پر قسم کا کفارہ لازم ہو گا۔
كما في الدر المختار: (و)القسم أيضا بقوله (أقسم أو أحلف أو أعزم أو أشهد) بلفظ المضارع، وكذا الماضي بالأولى كأقسمت وحلفت وعزمت وآليت وشهدت (وإن لم يقل بالله) (3/ 716)۔