کیا کسی کام کے ہو جانے کے لئے نفلیں ماننا جائز ہے؟ مثلاً فلاں کام ہو جائے تو میں ۱۰ رکعت نفل ادا کروں گا ؟
جی ہاں! کسی کام کے ہو جانے کے ساتھ نفل نماز کی منت ماننا جائز ہے اور کام پورا ہونے کے بعد اتنے نوافل کی ادائیگی بھی لازم ہوگی۔
فی الدر المختار : (و من نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط و كان من جنسه واجب) أي فرض كما سيصرح به تبعا للبحر و الدرر (و هو عبادة مقصودة) خرج الوضوء و تكفين الميت (و وجد الشرط) المعلق به (لزم الناذر) لحديث «من نذر و سمى فعليه الوفاء بما سمى» (كصوم و صلاة و صدقة) اھ (3/ 735)-