نذر یا منت

قسم کھانے سے متعلق حکم

فتوی نمبر :
99593
| تاریخ :
2026-09-21
عبادات / نوافل عبادات / نذر یا منت

قسم کھانے سے متعلق حکم

میرا نام خالد ہے اور میں لاہور میں رہتا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں اپنے سالے (بیوی کے بھائی) کی دلہن کے گھر اپنے کام کے بعد ایسے ہی بیٹھا ہوا تھا۔ اب مسئلہ یہ ہوا ہے کہ میں نے ان کے پیسوں والی دراز سے 1200 روپے اٹھائے ہیں یعنی چوری کیے ہیں، اور انہوں نے اب 50,000 روپے کا دعویٰ کر دیا ہے جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔ 1200 روپے بھی میں نے انتہائی مجبوری میں اٹھائے تھے تاکہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔ اب ان کے پاس ویڈیو ہے جس میں مجھے پیسے جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن میں نے 1200 روپے کے علاوہ ایک روپیہ بھی نہیں اٹھایا۔
اب بات یہاں تک آ گئی ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ 'قرآن اٹھاؤ' اور قرآن پر قسم کھاؤ کہ تم نے پیسے نہیں اٹھائے۔ حضرت! میرے ابوجان اور خاندان والوں کی عزت کا سوال ہے، تو اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اگر میں قرآن پر قسم نہیں کھاتا تو میں مجرم ثابت ہو جاتا ہوں، اور اگر میں یہ کہہ کر قرآن پر ہاتھ نہیں رکھتا کہ میں نے صرف 1200 روپے اٹھائے ہیں تو میں 50,000 روپے کا مجرم بن جاتا ہوں۔ اور اگر (پوری چوری سے انکار کی) قسم کھاتا ہوں تو میں سخت گناہ گار ہو جاؤں گا۔ میری رہنمائی فرمائیں، اور آپ کی بڑی نوازش ہوگی اگر ذرا جلدی جواب مل جائے۔ ہم ذات کے پٹھان ہیں، تو عزت سے آگے کچھ بھی نہیں ہے، اگر بات عزت پر آتی ہے تو مجبوراً قرآن اٹھانا پڑے گا۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو سائل کو اللہ تعالی کی طرف متوجہ ہو کر اپنے کیے پر ندامت کے ساتھ بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے چوری جیسے قبیح عمل سے بچنے کا عزم کرنا لازم ہے۔ ثانیاً مدعی لوگوں کو اگر کوئی غلط فہمی نہ ہو اور وہ جانتے ہوئے بھی اپنے حق سے زیادہ کا دعوی کر رہے ہیں تو ان کا اپنے حق سے زیادہ کا دعوی کرنا بھی سراسر ظلم اور زیادتی پر مبنی جبکہ کسی سببِ شرعی کے بغیر کسی کا مال لینا غصب کے حکم میں ہونے کی وجہ سے شرعا ناًجائز اور حرام ہے اس لئے ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے ناجائز دعوی کو ترک کر کے صرف اپنا حق وصول کرنے کی حد تک محدود رہیں ورنہ مواخذۂ اخروی سے سبکدوشی نہ ہو سکے گی اور نہ ہی اضافی رقم اگر ان کو دے دی جاتی ہے ان کے لئے حلال ہوگی۔
جبکہ سائل کو چاہئیے کہ اس معاملے کو خود یا کسی بھی سنجیدہ اور خیر خواہ شخص کے توسط سے، مذکور سالہ کے ساتھ گھر میں بیٹھ کر افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے اور اگر پھر بھی وہ ثالث لوگوں کے پاس معاملہ لے جاکر ان کے سامنے دعوی کریں اور ان کے پاس ویڈیوز کے علاوہ شہادتِ شرعیہ نہ ہونے کی وجہ سے سائل سے قرآن پر حلف اٹھانے کا کہا جائے جبکہ سائل کے مطابق ان کا اس 50 ہزار روپے چوری کا دعوی کرنا جھوٹا ہو تو سائل کے لئے ان کے اس جھوٹے دعوے کی نفی پر قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھانا بھی بلاشبہ جائز اور درست ہے اور اس پر وہ گناہ گار بھی نہ ہوگا ۔تاہم اگر وہ سائل سے مطلقاً چوری نہ کرنے پر حلف اٹھانے کا کہہ دیں تو اس موقع پر سائل کو پورا پورا سچ بتانا لازم ہوگا اور دنیا کی عزت اور خاندانی رسوائی کے ڈر سے( جس کا سبب اور ذمہ دار سائل ہی ہے) جھوٹی قسم کھانا قطعاً اور کسی صورت جائز نہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آخرت کی ذلت اور رسوائی سر پر آں پڑے جو دنیا کی رسوائی اور ذلت سے بے انتہا درجہ بڑی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالیٰ: يا أيها الذين آمنوا لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم ولا تقتلوا أنفسكم إن الله كان بكم رحيما (29) ومن يفعل ذلك عدوانا وظلما فسوف نصليه نارا وكان ذلك على الله يسيرا (30)[سورة النساء (4)
و فی تفسیر الکبیر للرازی تحت الآیۃ: النوع الثامن: من التكاليف المذكورة في هذه السورة.(الی قولہ) وفي الآية مسائل:المسألة الأولى: أنه تعالى خص الأكل هاهنا بالذكر وإن كانت سائر التصرفات الواقعة على الوجه الباطل محرمة، لما أن المقصود الأعظم من الأموال: الأكل، ونظيره قوله تعالى: إن الذين يأكلون أموال اليتامى ظلما [النساء: 10] . المسألة الثانية: ذكروا في تفسير الباطل وجهين: الأول: أنه اسم لكل ما لا يحل في الشرع، كالربا والغصب والسرقة والخيانة وشهادة الزور وأخذ المال باليمين الكاذبة وجحد الحق.الخ (ج:10 ص:56 ط: دار احیاء التراث العربی۔بیروت)۔
و فی مرقاۃ المفاتیح: 3765 - وعن أبي ذر رضي الله عنه، أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " «من ادعى ما ليس له ; فليس منا، وليتبوأ مقعده من النار» . رواه مسلم.
3765 - (وعن أبي ذر رضي الله عنه، أنه سمع رسول صلى الله عليه وسلم يقول: من ادعى ما ليس له) ; أي: متعمدا (فليس منا) ; أي: معشر أهل الجنة (فليتبوأ مقعده من النار) : قيل: أمر معناه الخبر (رواه مسلم) . ورواه ابن ماجه.(باب الاقضیۃ و الشہادات ج:6 ص:2444 رقم 3765 ط: دار الفکر۔بیروت)۔
و فی المرقاۃ ایضاً: 3759 - وعن ابن مسعود رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " «من حلف على يمين صبر وهو فيها فاجر يقتطع بها مال امرئ مسلم، لقي الله يوم القيامة وهو عليه غضبان» " فأنزل الله تصديق ذلك: {إن الذين يشترون بعهد الله وأيمانهم ثمنا قليلا} [آل عمران: 77] إلى آخر الآية. متفق عليه.(باب الاقضیۃ و الشہادات ج:6 ص:2440 رقم 3765 ط: دار الفکر۔بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99593کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نذر پوری نہ کرسکنے کا کفارہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 4
  • گھر اللہ کی راہ میں دینے کی منت مانی تھی

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 0
  • حضرت لقمان علیہ السلام نبی تھے یا ولی؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • بچوں کے سر کی قسم کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ظہورِ مہدیؓ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • زمانۂ حمل میں بچے کو حافظ یا عالم بنانے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • ڈاکٹر "فرحت "اور "الہدی انٹر نیشنل "کے بارے میں

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • پیرانِ پیر کے نام جانور خیرات کرنے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کام کے پورا ہونے پر ہزار رکعت نوافل کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • مقصد برآری کے لئے نوافل کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ کے نام پر وعدہ ہےکہنےسے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 1
  • کسی کام کے لیے نفل ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • نذر و منت کا لازمی ہونا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • محمد نام رکھنے کی منت کے بعد کیا کوئی اور نام رکھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • " عبد اللہ " نام رکھنے کی نذر(منت) ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • بکرے کی نذر ماننے کے بعد اسکی قیمت صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ایک سال روزوں کی نذر ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تبلیغ پر جانے کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • مسجد کی تعمیر میں پیسے لگانے کی نذر ماننے سے کیا نذر منعقد ہوجائےگی ؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • پوری عمر ‏شکرانے کے نوافل پڑھنے کی منت ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ تعالیٰ کا نام لیے بغیر فقط قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • عمرہ کی نذر ماننے کے بعد اس کے بجائے کسی مقروض کو رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • روزے کی منت مانے والے کو اگر روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو تو کیا کرے؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کیادل میں نیت کرنے سے نذر لازم ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 0
  • منت ماننے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
Related Topics متعلقه موضوعات