السلام علیکم!
دوسرے بچے کے بعد سے میرے مینسز سائیکل ڈسٹرب ہو گئی تھی ،جس کی وجہ سے میں دوائیاں کھا رہی ہوںو مینسز روکنے والی 21 دن دوائی کھانی ہے ،مینسز کے دوسرے دن سے پھر سے شروع کرنی ہے، اس میں نماز اور روزے کا کیا حکم ہے ؟
سائلہ اگر ماہواری میں بے قاعدگی درپیش ہونے کی وجہ سے ماہواری روکنے کی دواء استعمال کررہی ہو، تو جب تک سائلہ کی ماہواری رکی رہے، تب تک سائلہ پاک شمار ہوگی ، چنانچہ پاکی کے ان ایام میں سائلہ کے لیئے نماز روزہ کی ادائیگی جائز و درست بلکہ لازم اور ضروری ہوگی۔
وفی رد المحتار تحت (قوله بخلاف الحائض ) وهذا إذا منعته بعد نزوله إلى الفرج الخارج كما أفاده البركوي، لما مر أنه لا يثبت الحيض إلا بالبروز لا بالإحساس به خلافا لمحمد، فلو أحست به فوضعت الكرسف في الفرج الداخل ومنعته من الخروج فهي طاهرة كما لو حبس المني في القصبة الخ( باب الحیض، ج: 1، ص: 308، ط: سعید )
وفی بدائع الصنائع: منھا الطھارۃ عن الحیض، والنفاس فانھا شرط صحة الاداء باجماع الصحابة رضی اللہ عنه الخ ( فصل شرائط انواع الصوم، ج: 2، ص: 83، ط: دار الکتب العلمیة )
وفی موسوعة الفقھیة الکویتیة: وقد صرح الحنفیة بانه اذا شربت المراۃ دواء فنزل الدم فی ایام الحیض بانه حیضا الخ ( انزال و رفع الحیض بالدواء، ج: 18، ص: 372، دار السلاسل)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0