میرے حیض سے کچھ دن پہلے مجھے نظر آتا ہے گلابی رنگ اور بھورے رنگ کا خون اور وہ جاری رہتا ہے میرے مخصوص حیض کے ایام شروع ہونے تک تو کیا یہ دن حیض میں شمار ہوں گے یا نہیں؟
نوٹ:سائلہ نے مزید وضاحت کرتے ہوے بتایا کہ ایّامِ عادت سے پانچ ،چھ دن قبل مذکورہ خون آتا ہے اور ایّامِ عادت پانچ دن ہیں جس میں سرخ رنگ کا خون آتا ہے ۔
حیض کے ایّام شروع ہونے سے پہلے جو گلابی رنگ کا خون نظر آتا ہےاگر اس سے قبل پندرہ دن پاکی کے گزر چکے ہوں اور یہ ایّام سائلہ کی ایّامِ عادت سے مل کر دس دن یا اس سے کم بنتے ہوں تو ایسی صورت میں یہ پورے دن حیض کے شمار ہوں گے، البتہ عادت کے دن اور اس سے قبل آنے والے خون کے ایّام کی مجموعی مقدار دس دن سے بڑھ جاتی ہو تو ایسی صورت میں ایّامِ عادت میں جو خون آئے وہ تو حیض شمار ہوگا، البتہ اس سے قبل آنے والا خون حیض کا خون نہیں، بلکہ استحاضہ ہوگا، اس لیے ان ایّام میں سائلہ پر نمازیں و دیگر عبادات بجا لانا لازم ہوگا۔
ففی الفتاوى الهندية: ومنها أن يكون على لون من الألوان الستة السواد والحمرة والصفرة والكدرة والخضرة والتربية هكذا في النهاية وإنما يعتبر اللون على الكرسف حين يرفع وهو طري لا حين يجف هكذا في المحيط فلو رأت بياضا خالصا على الخرقة ما دام رطبا فإذا يبس اصفر فحكمه حكم البياض وكذا لو رأت حمرة أو صفرة فإذا يبست ابيضت تعتبر حالة الرؤية لا حالة التغير هكذا في التجنيس ومنها النصاب أقل الحيض ثلاثة أيام وثلاث ليال في ظاهر الرواية هكذا في التبيين وأكثره عشرة أيام ولياليها كذا في الخلاصة ومنها تقدم نصاب الطهر اھ(1/ 36)
وفی منھل الواردین: والحاصل اذا انقطع قبل مجاوزة العشرة فھو دم صحیح لانه لم یزد علیھا حقیقة و اذا جاوزھا فما تراہ فی ایام العادة حیض و یجعل کان الدم انقطع علی العادة و لم یجاوز العشرة اھ (15)
وفي الفتاوى الهندية: لو رأت الدم بعد أكثر الحيض والنفاس في أقل مدة الطهر فما رأت بعد الأكثر إن كانت مبتدأة وبعد العادة إن كانت معتادة استحاضة وكذا ما نقص عن أقل الحيض وكذا ما رأته الكبيرة جدا والصغيرة جدا هكذا في المحيط وكذا ما تراه الحامل ابتداء أو حال ولادتها قبل خروج الولد كذا في الهداية اھ (1/ 37) واللہ اعلم بالصواب!
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0