کیا کوئی عورت رمضان المبارک میں حیض روکنے کے لئے دوا کا استعمال کر سکتی ہے کہ جس سے اس کے روزے قضا نہ ہونے پائیں ؟ اکثر خواتین جن کو حیض زیادہ دن تک آتا ہے اور جلد جلد آتا ہے، ہر 15 دنوں میں آجاتا ہے ، جسکی و جہ سے رمضان المبارک میں دو دو مرتبہ روزے چھوٹ جاتے ہیں اور 8۔ 10 دن کے لئے چھوٹ جاتے ہیں اور بعد میں رکھنا دشوار ہوتا ہے، تو کیا اس وجہ سے دوا کے ذریعےحیض آنے کو روکنا ، اس طرح کا عمل درست ہے ؟ اکثر حج کے ایام میں بھی خواتین ایسا کرتی ہیں۔
رمضان المبارک یا ایامِ حج میں دوا کے ذریعہ حیض کو چند دن رو کنا اگر طبی اعتبار سے مضر نہ ہو تو کسی معتبرمعالج کے مشورہ سے ایسا کرنے میں حرج بھی نہیں۔
كما في البخاري : عن عائشة رضى الله عنها قالت : فلما كنا بسرف حضت ، فدخل على رسول الله و أنا ابكى فقال انفست ؟ قلت : نعم ، قال : ان هذا أمر كتبه الله على بنات آدم فاقضى ما يقضى الحاج غير أن لا تطوفى بالبيت اھ(1/43)۔
و فی فتاوى اللجنة : يجوز أن تستعمل المراة أدوية في رمضان لمنع الحيض اذا قرر أهل الخبرة الامناء من الدكاترة و من في حكمهم ان ذلك لا يضرها و لا يوثر على جهاز حملها و خير لها أن تكف عن ذلك و قد جعل الله لھا رخصة فی الفطر اذا جاءھا الحيض فی رمضان اهـ (5/400)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0