اگر کوئی عورت نماز پڑھنے کے بعد وہیں پر جائے نماز پر بیٹھ کر مختلف اذکار کرنے لگ پڑے اور تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد وہاں سے اٹھے تو شلوار پر لیکوریا کا پانی دیکھے ، تو کیا ایسی صورت میں نماز دوبارہ لوٹانی پڑے گی؟ یا نہیں ؟اسی طرح کبھی وہاں پر ذکر کرتے ہوئے پانچ یا دس منٹ گزر جائیں اور پھر لیکوریا یا پانی دیکھے تو کیا ایسی صورت میں بھی نماز لوٹانی پڑے گی؟
ایسی عورت کے لئے حکم یہ ہے کہ اگر اسے یقینی طور پر معلوم نہ ہو کہ یہ پانی نماز کے دوران یا نماز سے پہلے آیا تھا ، تو اس کے ذمہ نماز لوٹانا لازم نہیں ، ورنہ نماز لوٹانا لازم ہوگا۔
کما فی الدر المختار : و لو أيقن بالطهارة و شك بالحدث أو بالعكس أخذ باليقين و لو تيقنهما و شك في السابق فهو متطهر اھ (1/150)۔
و فی رد المحتار : تحت(قوله : برطوبة الفرج) أي : الداخل بدليل قوله أولج و أما رطوبة الفرج الخارج فطاهرة اتفاقا اهـ ح و في منهاج الإمام النووي رطوبة الفرج ليست بنجسة في الأصح قال ابن حجر في شرحه : و هي ماء أبيض متردد بين المذي و العرق يخرج من باطن الفرج الذي لا يجب غسله ، بخلاف ما يخرج مما يجب غسله فإنه طاهر قطعا و من وراء باطن الفرج فإنه نجس قطعا ككل خارج من الباطن كالماء الخارج مع الولد أو قبيله اهـ (1/313)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0