خواتین کے مخصوص مسائل

ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

فتوی نمبر :
50695
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

صحت کے کسی مسئلے کی وجہ سے خواتین کا ماہواری کا دن 9 سے 10 دن کو عبور کر رہا ہے ؟ اس کا کیا حکم ہے کہ وہ 6 دن کے بعد اپنی نماز ادا‬‎ ‎‫کر سکتی ہے ؟پہلے 2 دن ہلکا سا نظر آنے والا خون اور پھر عام خون اور پھر آخری 8 سے 9 دن اور کچھ وقت 10 دن خون کی معمولی علامت ؟ والسلام ۔آپ کا شکریہ۔‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

‎‫ ‎‫اگر کسی عورت کی ماہواری کی سابقہ عادت متعین ہو اور پھر کسی مہینے حیض کے خون کا سلسلہ سابقہ ایام سے بڑھ کر 10 دنوں سے ‎‫ تجاوز کر جائے ،تو ایام عادت تک کا خون حیض کا شمار ہو گا، اوراس کے علاوہ تجاوز کردہ خون استحاضہ کا شمار ہو گا، استحاضہ کا خون کسی بیماری کی وجہ سے آتا ہے، اس لئے ایامِ عادت کے علاوہ کے دنوں میں اگر چہ خون آتا‬‎‬‬ رہے، پھر بھی وہ پاک شمار ہوگی، لہذا نماز ، روزہ اور دیگر عبادات کرنا عورت پر لازم ہو گا اور اگر ان دنوں میں کوئی نماز‬‎ ‎‫یا روزہ رہ گیا تو اس کی قضا بھی لازم ہو گی، تاہم اگر خون سابقہ عادت سے بڑھ جائے ، مگر دس دنوں کے اندر اندر رک جائے ، تو اس کو عادت کا تبدیل ہونا شمار کیا جائے گا ، اس لئے آئندہ وہی دن عورت کے حیض کےشمار کیے جائیں گے ، اور ان دنوں کا وہی حکم ہو گا جو سابقہ عادت کے دنوں کا حکم تھا، یعنی ان دنوں میں نماز ، روزہ وغیرہ اور دیگر عبادات وغیرہ ممنوع ہوں گے۔‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة: (و منها) النصاب أقل الحيض ثلاثة أيام وثلاث ليال في ظاهر الرواية ، هكذا في التبيين و أكثره عشرة أيام و لياليها ، كذا في الخلاصة اھ (1 /36)۔
و فیہا ایضاً : فإن لم يجاوز العشرة فالطهر و الدم كلاهما حيض سواء كانت مبتدأة أو
معتادة و إن جاوز العشرة ففي المبتدأة حيضها عشرة أيام و في المعتادة معروفتها في الحيض حيض و الطهر طهر ، هكذا في السراج الوهاج (الیٰ قوله) لو رأت الدم بعد أكثر الحيض و النفاس في أقل مدة الطهر فما رأت بعدالأكثر إن كانت مبتدأة و بعد العادة إن كانت معتادة استحاضة و كذا ما نقص عن أقل الحيض و كذا ما رأته الكبيرة جدا و الصغيرة جدا ، هكذا في المحيط (الیٰ قوله) (الأحكام التي يشترك فيها الحيض و النفاس ثمانية) (منها) أن يسقط عن الحائض و النفساء الصلاة فلا تقضي ، هكذا في الكفاية إذا رأت المرأة الدم تترك الصلاة من أول ما رأت قال الفقيه و به نأخذ ، كذا في التتارخانية ناقلا عن النوازل و هو الصحيح ، كذا في التبيين اھ (1/ 37)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50695کی تصدیق کریں
0     1717
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حالت حیض میں تسبیحات پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات