میں سعودی عرب میں ہوں اور اللہ پاک کے کرم سے میرے ۲ بیٹے ہیں ، الحمدللہ اور میرے دوسرے بیٹے کی ولادت دو مہینے پہلے ہوئی اور اُس وقت میں گھر پر ہی تھا بیٹے کی ولادت کے ۱۵ دن کے بعد میں نے ہمبستری کی تھی، برائے مہربانی میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس پر کوئی عذر تو موجود نہیں؟
سائل نے یہ نہیں لکھا ہے کہ پندرہ دن میں نفاس کا خون بند ہوچکا تھا یا نہیں؟ تاہم اگر نفاس کا خون بند ہونے کے بعد ہمبستری کی ہو تو کوئی حرج نہیں لیکن اگر نفاس کے خون کے بند ہونے سے قبل ہمبستری کی ہو تو یہ سخت گناہ اور حرام ہے جس پر سائل کو بصدقِ دل توبہ واستغفار کے ساتھ آئندہ اس طرح کے گناہوں سے مکمل اجتناب بھی لازم ہے۔
کما فی الدر المختار: (والنفاس) لغة: ولادة المرأة وشرعا (دم) وحکمہ کالحیض فی کل شیٔ إلا فی سبعة ذکرتھا فی الخزائن وشرحی للملتقی منھا أنہ (لاحد لأقلہ) وأکثرہ أربعون یوما کذا رواہ الترمذی وغیرہ. (ج۱، ص۲۹۹، باب الحیض)
وفی الرد المحتار: قال فی الشرنبلالیہ: ولم أرحکم وطء النفساء من حیث التکفیر، أما الحرمة فمصرح بہا. (ج۱، ص۲۹۷)
وفی الفتاویٰ الھندیة: النفاس وھو دم یعقب الولادة کذا فی المتون، ألاحکام التی یشترک فیھا الحیض والنفاس ثمانیة (منھا) حرمة الجماع ھکذا فی النھایة والکفایة، فإن جامعھا وھو عالم بالتحریم فلیس علیہ إلا التوبة والاستغفار ویستحب أن یتصدق بدینار أو نصف دینار کذا فی محیط السرخسی. (ج۱، ص۶۹، ۷۰، ۷۲ کتاب الطھارة، الفصل الثانی فی النفاس)
وفی الرد المحتار: (قولہ ویندب تصدقہ بدینار أو نصفہ) لما رواہ أحمد وأبو داؤد والترمذی والنسائی عن ابن عباس مرفوعًا (فی الذی یأتی امرأتہ وھی حائض، قال: یتصدق بدینار أو نصف دینار) ثم قیل إن الوطء فی أول الحیض فبدینار أو آخرہ فبنصفہ. (ج۱، ص۲۹۸، باب الحیض) واللہ اعلم بالصواب
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0