حیض کے رُکنے کے بعد فرض غسل کا شرعی طریقہ کیا ہے؟ براہِ کرم سنن و واجبات کی وضاحت کے ساتھ تفصیلی جواب ارسال فرمائیں۔
حیض کے رُکنے کے بعد غسل شرعی کا طریقہ یہ ہے کہ غسل کرنے والی پہلے گِٹّوں تک دونوں ہاتھ دھوئے پھر استنجاء کرے اس کے بعد جہاں بدن پر نجاست لگی ہو پاک کرے پھر وضوء کرے اور اس کے بعد تین مرتبہ اپنے سر پر پانی ڈالے پھر تین مرتبہ داہنے کندھے پر پھر تین مرتبہ بائیں کندھے پر پانی ڈالے اس طرح کہ سارے بدن پر پانی بہہ جائے پہلی مرتبہ پانی ڈالنے کے بعد جسم کو مل لے تاکہ سارےجسم پر پانی پہنچ جائے اور عورت کی اگر چُٹیا بنی ہوئی ہوں تو اس کے لئے سر کے بالوں کا کھولنا ضروری نہیں البتہ یہ ضروری ہے کہ جڑوں تک پانی بہہ جائے اور اگر زیر ناف بالوں وغیرہ کی صفائی کی ضرورت ہو تو وہ بھی کرلے تاہم مزید تفصیل اور وضاحت کیلئے بہشتی زیور مؤلفہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ کا بالاستعیاب مطالعہ مفید رہے گا۔
وقال اللہ تعالٰی: ﴿ولا تقربوھن حتی یطھرن﴾ (آیت: ۲۲۲ سورة البقرة)
وفی المشکوٰة: عن عائشة رضی اللہ عنہا قالت کان رسول اللہ ﷺ اذا اغتسل من الجنابة بدأ فغسل یدیہ ثم یتوضأ کما یتوضأ للصلوٰة ثم یدخل اصابعہ فی الماء فیخلل بھا اصول شعرہ ثم یصب علی رأسہ ثلث غرفات بیدیہ ثم یفیض الماء علی جلدہ کلہ وفی روایة لمسلم یبدأ فیغسل یدیہ قبل ان یدخلھما الاناء ثم یفرغ بیمینہ علی شمالہ فیغسل فرجہ ثم یتوضأ. (ج۱، ص۴۸) واللہ اعلم بالصواب
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0