کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر حیض کی حالت میں جودوپٹہ سر پر پہنا ہوا ہے اور جسم سے متصل ہے تو اس سے قرآن پاک کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
دوپٹہ اوڑھے ہونے کی حالت میں لباس کے حکم میں ہو کر بدن کے تابع ہو جاتا ہے، اس لیے ایسے دوپٹے سے چھونا بھی جائز نہیں، بلکہ بوقتِ ضرورت چھونے کے لیے الگ سے رومال رکھنا چاہیے۔
ففی الهدایة: ویکره مسّه بالکم هو الصحیح لأنه تابع له اھ (۱/۶۵)
وفی حاشية ابن عابدين: أن التقييد بالكم اتفاقي فإنه لا يجوز مسه بغير الكم أيضا من بعد ثياب البدن اھ(1/ 294)
وفی الفتاوى الهندية: ولا يجوز لهم مس المصحف بالثياب التي هم لابسوها ويكره لهم مس كتب التفسير والفقه والسنن ولا بأس بمسها بالكم. هكذا في التبيين اھ(1/ 39) واللہ أعلم بالصواب!
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0