شیئرز کا کاروبار

اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
9113
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

السلام علیکم ! میں آپ سے اسٹاک ایکسچینج کے حلال و حرام کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر کاروبار میں نفع و نقصان کا احتمال ہوتا ہے اس سے کاروبار کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:
۱: جس کمپنی کے شیئرز خریدے جا رہے ہیں وہ کمپنی کسی حرام کا روبار میں ملوث نہ ہو ۔
۲: اس کمپنی کے تمام اثاثے اور املاک سیال اثاثوں یعنی نقد رقم کی شکل میں نہ ہوں، بلکہ کمپنی نے کچھ فکسڈ اثاثے حاصل کر لیے ہوں مثلاً بلڈنگ بنائی ہو یا زمین خرید لی ہو۔
۳: اگر کمپنی کا بنیادی کا روبار تو حلال ہو لیکن کمپنی سودی لین دین کرتی ہو تو اس صورت میں اس کی سالانہ میٹنگ میں سودی لین دین کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔
۴: چوتھی شرط جو حقیقت میں تیسری شرط کا ایک حصہ ہے وہ یہ کہ جب سالانہ منافع تقسیم ہو تو اس وقت شیئر ہولڈر انکم اسٹیٹ منٹ کے ذریعے معلوم کرے کہ آمدنی کاکتنا فی حصہ سودی ڈیپازٹ سے حاصل ہوا ہے پھر جتنا حصہ سودی ڈیپازٹ سے حاصل ہوا ہو، اس کو صدقہ کر دے، لہذا مذکورہ بالا تمام شرائط کی پابندی کے ساتھ اگر شیئرز کا کاروبار کیا جائے تو اس سے حاصل شدہ نفع بھی حلال ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: (قوله: فلو تجانسا شرط التماثل والتقابض) أي النقدان بأن بيع أحدهما بجنس الآخر فلا بد لصحته من التساوي وزنا ومن قبض البدلين قبل الافتراق اھ (6/ 209)۔
وفي الدر المختار: (ولا يجوز بيعها) لحديث مسلم «إن الذي حرم شربها حرم بيعها» اھ (6/ 449)۔
وفي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله وتصدق إلخ) أصله أن الغلة للغاصب عندنا؛ لأن المنافع لا تتقوم إلا بالعقد والعاقد هو الغاصب فهو الذي جعل منافع العبد مالا بعقده، فكان هو أولى ببدلها، ويؤمر أن يتصدق بها لاستفادتها ببدل خبيث وهو التصرف في مال الغير درر اھ (6/ 189) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد منور صفدر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 9113کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • کمپنیوں کے شیئرز اور مالِ حرام کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کاروبار اور کاروباری شخص کا تعارف کرانے والے کو بعد میں نقصان کا ذمہ دار ٹھہرانا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز کے کاروبار میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات