شیئرز کا کاروبار

بینکوں سے سودی قرضے لینے والی کمپنیوں کے شئیرز خریدنے کا حکم

فتوی نمبر :
8225
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

بینکوں سے سودی قرضے لینے والی کمپنیوں کے شئیرز خریدنے کا حکم

: کیا میں OGDC کے شیئرز اسٹاک مارکیٹ میں خرید سکتا ہوں ؟ اسی طرح کیا میں کھاد سیمنٹ اور ٹیکسٹائل کمپنیوں کے شیئرز خرید سکتا ہوں؟
(۲) آج کل تقریبا ساری کمپنیوں کو اپنا کاروبار چلانے کے لیے تجارتی بنکوں سے قرضہ لینے کی ضرورت پڑتی ہے مثلاً OGDC کو بنک سے قرضہ لینے کی ضرورت پڑتی ہے عوام کو اپنے حصص بیچنے کے لیے اور کنواں کھودنے کے لیے۔
کیا میں مذکور کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت کر سکتا ہوں ؟ براہ کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکور کمپنیوں کا بنیادی کاروبار مجموعی طور پر حلال ہو تو پھر دو شرطوں کے ساتھ ان کمپنیوں کے شیئرز (sheres)خریدنے کی گنجائش ہے۔ پہلی شرط یہ ہے کہ وہ شیئرز ہولڈر ان کمپنیوں کے اندر سودی کاروبار کے خلاف آواز اٹھائے اگر چہ اس کی آواز مسترد (overrule) ہو جائے ۔ اور اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کمپنیوں کی جو سالانہ مٹینگ ہوتی ہے اس میں آواز اُٹھائے کہ ہم سودی لین دین کو درست نہیں سمجھتے اور سودی لین دین پر راضی نہیں ہیں۔ اس لیے اس کو بند کیا جائے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ جب منافع تقسیم (Dividend) ہوں تو شیئرز ہولڈر انکم اسٹیٹ منٹ (Income statement) کے ذریعے معلوم کرے کہ آمدنی کا کتنے فیصد حصہ سودی ڈیپازٹ سے حاصل ہوا ہے ۔ اس تناسب سے اپنے نفع میں سے صدقہ کر دے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمران قربان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8225کی تصدیق کریں
0     101
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 2
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینکوں سے سودی قرضے لینے والی کمپنیوں کے شئیرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹریٹ کمپنی کے شئیرزکی خریداری جائز ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کی کیا شرائط ہیں ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرزخریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹائنز کمپنی کا طریقہ کار اور اس میں کام کرنا اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کمرشل یا اسلامی بینک کے شیئرز کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کا شرعی حکم کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
Related Topics متعلقه موضوعات