شیئرز کا کاروبار

کمرشل یا اسلامی بینک کے شیئرز کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے؟

فتوی نمبر :
24019
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

کمرشل یا اسلامی بینک کے شیئرز کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے؟

میں نے پارٹ ٹائم بزنس کے طور پر ایک کھاد بنانے والی کمپنی کے شیئرز خریدے اور منافع پر بیچ دیے۔ اب میں مزید شیئرز خریدنا چاہتا ہوں۔ مجھے یہ بتا دیں کہ اگر کسی کمرشل یا اسلامی بینک کے شیئرز خریدوں تو کیا یہ بھی درست ہے؟میرے علم کے مطابق سود اس منافع کو کہتے ہیں جو بغیر محنت کے ملے، یعنی فکسڈ ڈپازٹ یا کسی کو رقم ادھار دے کر اس پر سود لینا، جبکہ شیئرز کے کاروبار میں نفع و نقصان کے امکانات برابر ہوتے ہیں۔ چاہے بینک کے شیئرز خریدیں یا کسی اور کمپنی کے، شریعت کی رو سے بینک کے شیئرز کا کاروبار کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شیئرز کا کاروبار درج ذیل چار شرطوں کے ساتھ جائز ہے۔
(1) جس کمپنی کے شیئرز خریدے جا رہے ہوں، اس کا بنیادی کاروبار حلال ہو۔
(2) اس کمپنی کے تمام اثاثے اور املاک سیال اثاثوں، یعنی نقد رقم کی شکل میں نہ ہوں، بلکہ کمپنی نے کچھ فکسڈ اثاثے حاصل کر لیے ہوں، مثلاً بلڈنگ بنائی ہو یا زمین خرید لی ہو۔
(3) کمپنی کا بنیادی کاروبار تو حلال ہو، لیکن سودی لین دین کرتی ہو تو اس صورت میں اس کی سالانہ میٹنگ میں سودی لین دین کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔
(4) چوتھی شرط، جو حقیقت میں تیسری شرط ہی کا ایک حصہ ہے، وہ یہ ہے کہ جب منافع تقسیم ہو تو وہ شخص انکم اسٹیٹمنٹ کے ذریعے معلوم کرے کہ آمدنی کا کتنا فیصد حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہے، پھر جتنا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو، اس کو صدقہ کر دے۔
جبکہ سودی بینک کے شیئرز کا کاروبار پہلی شرط کے خلاف ہونے کی وجہ سے جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسداللہ کرخی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24019کی تصدیق کریں
0     172
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 2
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینکوں سے سودی قرضے لینے والی کمپنیوں کے شئیرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹریٹ کمپنی کے شئیرزکی خریداری جائز ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کی کیا شرائط ہیں ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرزخریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹائنز کمپنی کا طریقہ کار اور اس میں کام کرنا اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کمرشل یا اسلامی بینک کے شیئرز کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کا شرعی حکم کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
Related Topics متعلقه موضوعات