میری رخصتی سے پہلے ہی طلاق ہوگئی، شوہر دوسرے ملک میں تھا، اُس نے مجھے میسج پر لکھا میں "تمہیں طلاق دیتا ہوں، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں"، عدت نہیں گزاری گئی اور اُس نے شادی ختم کرنے کے لیے کاغذی کارروائی بھی نہیں کی، لیکن اپنے کاغذات کو اُس کے نام سے واپس لینے کے لیے میں نے اپنی طرف سے کارروائی کی، کیا ہم دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں؟
واضح ہو کہ اگر کسی عورت کو نکاح کے بعد رخصتی اور خلوتِ صحیحہ سے پہلے اس کا شوہر تین طلاقیں الگ الگ جملوں سے دے دے تو پہلی طلاق سے ہی عورت کا نکاح بالکل ختم ہو جاتا ہے، اور عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوتی ہے، لہٰذا صورتِ مسؤلہ میں سائلہ کا بیان اگر حقیقت پر مبنی ہو کہ اس کے شوہر نے رخصتی اور خلوتِ صحیحہ سے پہلے مذکور طریقہ کے مطابق الگ الگ جملوں میں تین بار طلاق کے الفاظ لکھ کر میسج کیے ہوں تو پہلی طلاق سے ہی دونوں کا نکاح بالکلیہ ختم ہو چکا ہے، اور بقیہ دو طلاقیں محل باقی نہ رہنے کی وجہ سے لغو ہو گئی ہیں، چنانچہ اگر دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں تو شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب و قبول کرنے کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں، تاہم اس نکاح کے بعد سائلہ کے شوہر کو آئندہ کے لیے فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا،لہذا آئندہ کے لیے طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
کمافی الفتاوى الهندية :إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى و لم تقع الثانية و الثالثة و ذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق و كذا إذا قال أنت طالق واحدة و واحدة وقعت واحدة كذا في الهداية الخ (کتاب الطلاق ج1 ص373 ط: ماجدیۃ)۔
وفي الهداية: فإن فرق الطلاق بانت بالأولى و لم تقع الثانية والثالثة و ذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق لأن كل واحدة إيقاع على حدة إذا لم يذكر في آخر كلامه ما يغير صدره حتى يتوقف عليه فتقع الأولى في الحال فتصادفها الثانية و هي مبانة الخ (کتاب الطلاق ج1 ص233 ط رحمانیۃ)۔
پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟
یونیکوڈ رجوع طلاق 1