رجوع طلاق

دو طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنے یا نہ کرنے کے احکامات

فتوی نمبر :
71261
| تاریخ :
2024-02-26
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

دو طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنے یا نہ کرنے کے احکامات

گزشتہ 4 سال سے زائد میرے شوہر نےمیرا اور میرے بچوں کے ماہانہ اخراجات، کھانا پینا ،صحت اور اسی طرح مکان کا کرایہ ، تعلیمی فیس اور دیگر ضروریات کو پورا نہیں کیا ،اپنے اور بچوں کے تمام اخراجات گزشتہ 8 سال سے میں خود برداشت کر رہی تھی ،شوہر صرف گھر کا کرایہ اور گھر کے راشن کا خرچہ برداشت کر رہے تھے ،گزشتہ 4 سال پہلے میرے شوہر نے مجھے مارا پیٹا اور گھر سے نکال دیا ،چنانچہ میں اب تک اپنی والدہ کے گھر پر ہوں ،اور اپنے اور بچوں کے تمام اخراجات کو برداشت کر رہی ہوں،گزشتہ ایک سال پہلے میرے شوہر نے دوسری شادی بھی کر لی ہے،اس طویل عرصے میں انہوں نے حقِ زوجیت بھی ادا نہیں کیا ،اگر عدالت سے خلع کے لئے رجوع کروں تو علماء کرام سے سنا ہے کہ وہ شرعاً معتبر نہیں ہوتا ، میرے لئے گناہ سے بچنا اب آسان نہیں رہا ،لہذٰا میں دوسری شادی کرنا چاہتی ہوں،میرے اس مسئلے کا شرعی حل کیا ہے کہ میں کتنے سال تک انتظار کروں ؟جبکہ میرا اپنے شوہر سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہے اور وہ مجھے دو طلاقیں بھی دے چکے ہیں ۔
نوٹ: سائلہ نے فون پر بتایا کہ میرے شوہر نے ان الفاظ کے ساتھ کہ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں"دو مرتبہ طلاق دی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو اور اس میں کسی قسم کی دھوکہ دہی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو تو سائلہ کے شوہر کا مذکور طرزِ عمل درست نہیں،جبکہ سائلہ کے شوہر نے اگر سائلہ کو واقعۃً مذکور الفاظ میں ایک ساتھ دو طلاقیں دی ہوں ،تو سائلہ پر دو رجعی طلاقیں واقع ہوچکی ہیں،جس کے بعد اگر سائلہ کے شوہر نے قولاً یا عملاً عدت میں رجوع کرلیا ہو تو ایسی صورت میں دونوں میاں بیوی کا نکاح حسبِِ سابق برقرار ہوگا،لیکن اگر شوہر نے عدت کے دوران رجوع نہ کیا ہو تو عدت گزرنے سے دونوں میاں بیوی کا نکاح بالکلیہ ختم شمار ہوگا،جس کے بعد سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی صحيح البخاري: عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الظلم ظلمات يوم القيامة»(ج3 ص129 باب الظلم ظلمات یوم القیامۃ ط: دار طوق النجاۃ)۔
وفی عمدة القاري شرح صحيح البخاري: قوله: (ولا يظلمه) ، نفي بمعنى الأمر وهو من باب التأكيد، لأن ظلم المسلم للمسلم حرام.(ج12 ص289 باب أعن أخاک ظالما أو مظلوما ط: دار إحیاء التراث العربی،بیروت)۔
وفی الفتاوى الهندية: إذا طلق الرجل امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا أو ثلاثا أو وقعت الفرقة بينهما بغير طلاق وهي حرة ممن تحيض فعدتها ثلاثة أقراء سواء كانت الحرة مسلمة أو كتابية كذا في السراج الوهاج.اھ(ج1 ص526 کتاب الطلاق،الباب الثالث عشر فی العدۃ ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية الخ(ج1 ص470 کتاب الطلاق ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: (فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلا أنه يكره له ذلك ويستحب أن يراجعها بعد ذلك بالإشهاد كذا في الجوهرة النيرة الخ(ج1 ص468 کتاب الطلاق ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71261کی تصدیق کریں
0     813
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات