پرورش و تربیت

والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

فتوی نمبر :
70471
| تاریخ :
2024-01-22
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

جناب عالی ! مؤدبانہ گزارش ہے کہ میری بیٹی کی شادی 8 سال پہلے سجاد سے ہوئی تھی ، تقریبا دو سال پہلے سجاد کا انتقال ہو چکا ہے ، اس کے دو بچے ہیں ، بیٹے کی عمر تقریباً 4 سال اور بیٹی کی عمر تقریباً 3 سال ہے ، میری بیٹی نے دوسری شادی کر لی ہے ، اب ہم آپ حضرات سے شریعت کے مطابق پوچھنا چاہتے ہیں کہ ان بچوں کو رکھنے کا حق کس کا ہے؟ بچوں کی ماں کا ، دادی کا یا نانی کا ؟ اور ان بچوں کے خرچہ کا کیا ہوگا ؟ میری بیٹی اور دونوں بچے میرے پاس تقریباً دو سال سے ہیں ، آج تک دادا نے خرچ کی بات نہیں کی اور نہ کبھی پوچھا ، نہ کبھی بچوں کو خرچہ دیا اور نہ کبھی عید پر کپڑے دیے، لہذا آپ سے بذریعہ درخواست التماس ہے کہ شریعت کے مطابق ہماری رہنمائی فرمائی جائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچہ جب تک سات سال کی عمر کو اور بچی نو سال کی عمر کو نہ پہنچی ہو ، تب تک ان کے پرورش کی زیادہ حقدار ان کی ماں ہے ، بشرطیکہ وہ بچوں کے کسی غیر ذی رحم محرم سے شادی نہ کر لے ، لہذا سائل کی بیٹی نے اگر بچوں کے غیر ذی رحم محرم شخص سے شادی کرلی ہو ، تو ایسی صورت میں اس کا حق پرورش ساقط ہو چکا ہے ، البتہ ماں کے حق پرورش ساقط ہونے کے بعد بچوں کی نانی پرورش کی زیادہ حقدار ہوگی ، لیکن بچے جب مقررہ عمر کو پہنچ جائیں ، تو انکے دادا کو انہیں اپنی تحویل میں لینے کا اختیار ہوگا ، جبکہ اس دوران بچوں کے اخراجات والد مرحوم کے ترکہ سے ملنے والی حصۂ شرعی سے پورے کئے جائینگے ، بصورت دیگر ترکہ نہ ہونے کی صورت میں ان کے اخراجات دادا کی وسعت کے مطا بق ان کے ذمہ لازم ہوں گے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فتاوى البزازية : أحق الناس بالولد حال قيام النكاح و بعد الفرقة الأم فإن ماتت أو تزوجت بأجنبي لا بعم الصغير أو الجدة بجد الصغير فأم الأم ثم أم الأب الخ (مسائل الحضانة، ج2، ص 543، ط: رشيدية )-
و في فتاوى الهندية : وإن كان الأب قد مات وترك أموالا وترك أولادا صغارا كانت نفقة الأولاد من أنصبائهم الخ ( الفصل الرابع في نفقة الأولاد، ج 3، ص 29، ط : رشيدية )-
وفيها أيضا : و إنما يبطل حق الحضانة لهؤلاء النسوة بالتزوج إذا تزوجن بأجنبي، فإن تزوجن بذي رحم محرم من الصغير كالجدة إذا كان زوجها جدا لصغير أو الأم إذا تزوجت بعم الصغير لا يبطل حقهاالخ ( الباب السادس عشر في الحضانة، ج 2، ص 544، ط : رشيدية )-
وفيها أيضا : و الأم و الجدة أحق بالغلام حتى يستغني و قدر بسبع سنين وقال القدوري حتى يأكل وحده و يشرب وحده و يستنجي وحده و قدره أبو بكر الرازي بتسع سنين و الفتوى على الأول و الأم و الجدة أحق بالجارية حتى تحيض الخ ( الباب السادس عشر في الحضانة، ج 2، ص 545، ط: رشيدية )-
و في فتاوى قاضي خان : وفي ظاهر الرواية : البنت البالغة و الغلام البالغ الزمن بمنزلة الصغير نفقته على الأب خاصة وأب الأب عند عدم الأب في النفقة بمنزلة الأب الخ ( فصل في نفقة الأولاد، ج 3، ص 37، ط: رشيدية )-واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70471کی تصدیق کریں
0     2945
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کی بیدائش کے فورا بعد شریعت کے کیا احکامات ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی سالگرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 0
  • عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 1
  • مطلقہ عورت کا بچوں کی پرورش پر معاضہ لینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے؟ - کیا پرورش کا حق دادی اور چچا کو دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچیوں کی پرورش کا حق چچا اور والدہ میں سے کس کو ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حقدار کون ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے غرض سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق اور علیحدگی ہوجانے کے بعد بچوں کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • چلڈرن ڈے پر اسکول والوں کا بچے کو کالا ٹیکہ لگانا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • کیا بیوی اپنے سابقہ شوہر سے بچوں کے معاملات میں مشورہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • یتیم بچیوں کی پرورش اور ان کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 2
  • کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے لئے کونسی کتابوں کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ کا پہلے شوہر کے بچے کی نسبت دوسرے شوہر کی طرف کرنا اور والد کے خانہ میں دوسرے شوہر کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کےانتقال کے بعدبچی کی پرورش کاحق کس کوحاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کے بعد بچوں کےحقِ پرورش کا مسئلہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بیٹی کا باپ کے ساتھ بدتمیزی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کے مرتد ہونےکے بعد بیٹی کس کے پاس رہےگی ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • نا محرم لڑکیوں سے تعلق رکھنے والے بیٹے کی شادی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات