پرورش و تربیت

عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

فتوی نمبر :
23216
| تاریخ :
2014-07-26
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

السلام علیکم! جامعہ اشرفیہ لاہور سے عورتوں کی دنیاوی تعلیم کے بارے میں پوچھا تھا انہوں نے جواب دیا کہ دورِ حاضر کی ضروریات کے مطابق حدود میں رہتے ہوئے عورت تعلیم حاصل کرسکتی ہے، پوچھنا یہ تھا کہ آج کل کی ضرورت کے مطابق کتنی تعلیم جائز ہے؟
مڈل، میٹرک، ماسٹر؟ جبکہ اگر عورت مڈل بھی پڑھی ہو تو اُسے ماحول کا پتہ چل سکتاہے کہ دنیا میں کیا ہورہاہے وہ سمجھ سکتی ہے؟ اس چیز کو آپ بہتر سمجھتے ہیں۔ شکریہ! اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا فی نفسہ جائز اور مباح ہے بشرطیکہ پردہ شرعی کو ملحوظ رکھا جائے، اور آنے جانے کے راستے محفوظ ہوں اور مخلوط نظام تعلیم نہ ہو اور پڑھانے والی بھی خواتین یا اساتذہ ہی ہوں مگر پردہ شرعی کو ملحوظ رکھ کر پڑھائیں جبکہ دنیاوی تعلیم میں ضرورت کو دیکھا جاتاہے شرعاً اس کی کوئی متعین حد نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: واعلم أن تعلم العلم یکون فرض عین وہو بقدر ما یحتاج لدینہ (إلی قولہ) وحرامًا وھو الفلسفۃ الخ.
وفی الشامیۃ: تحت (قولہ والفلسفۃ)۔۔۔۔ وذکر فی الاحیاء انہا لیست علما برأسہا بل ہی أربعۃ اجزاء أحدہا الہندسۃ والحساب: وہما مباحان، ولایمنع منہما إلا من یخاف علیہ أن یتجاوز ہما إلی علوم مذمومۃ الخ (ج: ۱ ص: ۴۲)
وفیہ ایضًا: وفی البزازیۃ، طلب العلم والفقہ اذا صحت النیۃ أفضل من جمیع أعمال البر وکذا الاشتغال بزیادہ العلم إن صحت النیۃ لأنہ أہم نفعًا لکن بشرط أن لا یدخل النقصان فی فرائضہ الخ. (ج: ۶ ص۴۰۷) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23216کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کی بیدائش کے فورا بعد شریعت کے کیا احکامات ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی سالگرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 0
  • عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 1
  • مطلقہ عورت کا بچوں کی پرورش پر معاضہ لینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے؟ - کیا پرورش کا حق دادی اور چچا کو دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچیوں کی پرورش کا حق چچا اور والدہ میں سے کس کو ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حقدار کون ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے غرض سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق اور علیحدگی ہوجانے کے بعد بچوں کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • چلڈرن ڈے پر اسکول والوں کا بچے کو کالا ٹیکہ لگانا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • کیا بیوی اپنے سابقہ شوہر سے بچوں کے معاملات میں مشورہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • یتیم بچیوں کی پرورش اور ان کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 2
  • کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے لئے کونسی کتابوں کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ کا پہلے شوہر کے بچے کی نسبت دوسرے شوہر کی طرف کرنا اور والد کے خانہ میں دوسرے شوہر کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کےانتقال کے بعدبچی کی پرورش کاحق کس کوحاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کے بعد بچوں کےحقِ پرورش کا مسئلہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بیٹی کا باپ کے ساتھ بدتمیزی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کے مرتد ہونےکے بعد بیٹی کس کے پاس رہےگی ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • نا محرم لڑکیوں سے تعلق رکھنے والے بیٹے کی شادی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات