اگر کوئی بچہ انگلش میڈیم اسکول میں پڑھتا ہو اور اس کو" چلڈرن ڈے" کے موقع پر ماتھے پر تلک لگادیا گیا ہو اسکول کے سارے بچوں کو تو کیا وہ ایمان سے خارج ہوگئے ؟
صورت مسئولہ میں " چلڈرن ڈے" کے موقع پر بچوں کے ماتھے پر تلک لگانے سے اگرچہ وہ بچے دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوئے ،لیکن ماتھے پر تلک لگانا چونکہ ہندو مذھب کی خاص علامت ہے ،اور بچپن سے ہی بچوں کو غیر مسلموں کے مخصوص شعار سے نفرت دلانے کے بجائے انہیں ان علامات سے مانوس کرانا انتہائی قبیح وشنیع عمل ہے ،جس پر اسکول انتظامیہ کو توبہ واستغفار اور آئندہ کیلئے مسلمان بچوں کی اسلامی تعلیمات کے خلاف ذہن سازی سے مکمل اجتناب لازم ہے۔
فی مشکوۃ المصابیح :عن ابن عمر رضی اللہ تعالی عنھما قال :قال رسول اللہﷺ من تشبہ بقوم فھو منھم اھ(ص:375)۔