پرورش و تربیت

کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
17763
| تاریخ :
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

میں شادی شدہ ہوں، میرے دو بچے ہیں ، بیٹی تقریبا 5 سال کی اور بیٹا تین سال کا ہے، میں نے عائشہ عرفان سے تقریبا 6 سال پہلے شادی کی ،شادی سے پہلے وہ قادیانی تھی، وہ مسلمان ہوئی تو میں نے اس سے نکاح کیا ، اب تقریبا 2 سال سے پھر وہ قادیانیت کی طرف ہو رہی ہے، میں نے بہت سمجھایا، اسکے نہ سمجھنے کی وجہ سے تقریباً ایک سال میں علیحدگی ہوگئی ہے لیکن طلاق نہیں دی،بچے ابھی تک مال کے پاس ہیں ، میں نے فتو ی لینا ہے کہ کیا میں اس سے زبردستی بچے لے سکتا ہوں ، کیونکہ وہ بچے نہیں دے رہی براہ کرم رہنمائی فر مائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولا ً تو سائل کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کو اس حرکت سے باز رکھنے کی مقدور بھر کوشش کرے تاکہ اس کا ایمان سلامت رہے اور عذاب اخروی سے سبکدوش ہو سکے لیکن اگر اسکے باوجود وہ نہیں مانتی تو اسے ایک طلاق دیدے اور پھر رجوع نہ کرے۔ جبکہ دوبارہ قادیانیت کی طرف چلے جانے سے اسکا حق حضانت ختم ہو جائے گا اور سائل فی الفور اس سے اپنے بچے واپس لے سکتاہے اور اگر وہ مسلمان رہے تو بچے کی سات سال عمر ہونے تک اور بچی کے بلوغ تک جس کی کم از کم مدت نو سال ہے وہ اسی کے پاس رہیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: تربية الولد.(تثبت للأم) .النسبية (ولو) كتابية، أو مجوسية أو (بعد الفرقة) (إلا أن تكون مرتدة) فحتى تسلم لأنها تحبس (أو فاجرة) فجورا يضيع الولد به كزنا وغناء وسرقة ونياحة كما في البحر والنهر بحثا.(الی قولہ) (أو غيرمأمونة) ذكره في المجتبى بأن تخرج كل وقت وتترك الولد ضائعا اھ(3/555)
وفی الھندیہ: والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع سنين(الی قولہ) والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض(الی قولہ) وبعدما استغنى الغلام وبلغت الجارية فالعصبة أولى يقدم الأقرب فالأقرب اھ(1/542)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 17763کی تصدیق کریں
0     880
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کی بیدائش کے فورا بعد شریعت کے کیا احکامات ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی سالگرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 0
  • عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 1
  • مطلقہ عورت کا بچوں کی پرورش پر معاضہ لینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے؟ - کیا پرورش کا حق دادی اور چچا کو دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچیوں کی پرورش کا حق چچا اور والدہ میں سے کس کو ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حقدار کون ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے غرض سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق اور علیحدگی ہوجانے کے بعد بچوں کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • چلڈرن ڈے پر اسکول والوں کا بچے کو کالا ٹیکہ لگانا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • کیا بیوی اپنے سابقہ شوہر سے بچوں کے معاملات میں مشورہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • یتیم بچیوں کی پرورش اور ان کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 2
  • کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے لئے کونسی کتابوں کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ کا پہلے شوہر کے بچے کی نسبت دوسرے شوہر کی طرف کرنا اور والد کے خانہ میں دوسرے شوہر کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کےانتقال کے بعدبچی کی پرورش کاحق کس کوحاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کے بعد بچوں کےحقِ پرورش کا مسئلہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بیٹی کا باپ کے ساتھ بدتمیزی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کے مرتد ہونےکے بعد بیٹی کس کے پاس رہےگی ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • نا محرم لڑکیوں سے تعلق رکھنے والے بیٹے کی شادی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات