خاوند طلاق دے تو بچے کس کے پاس رہیں گے ؟ بچوں کے
عمروں کے حساب سے بتائیے ؟
میاں بیوی میں طلاق کے بعد , لڑکا سات سال سے کم اور لڑکی نوسال سے کم عمر کی ہو , تو والدہ ان کی پرورش کی شرعی طور پر حقدار ہے ، بشرطیکہ وہ اس دوران بچوں کے کسی غیر محرم مرد سے نکاح نہ کرے ، لہذا بچوں کی عمریں جب سات سال اور نو سال کو پہنچ جائینگی تو والد ان کو اپنی تحویل میں لےسکتاہے ، جبکہ اس دوران بچوں کی پرورش پر آنے والے تمام اخراجات بقدرِ استطاعت والد کے ذمہ ہوں گے -