پرورش و تربیت

ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

فتوی نمبر :
39467
| تاریخ :
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

مولانا صاحب میری شادی کو ایک سال ہواتھا، میری بیوی کا بیٹے کی پیدائش کے دو دن بعد انتقال ہوگیاتھا ،ابھی بیٹے کی عمردوماہ ہے، میں نے اپنی مرضی سے اپنے بیٹے کونانی کے پاس رکھا ہوا ہے، پہلا سوال تو یہ ہے کہ کیا میں جب چاہوں بچے کو اپنی تحویل میں لےسکتاہوں ؟یا اس وقت بچے کا شر عی وارث کون ہے ؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ میری وفات کے بعد میرے بیٹے کا شرعی وارث کون ہوگا ؟ابھی میری والدہ محترمہ حیات ہیں اور والدصاحب کا انتقال ہوگیا اور میری ساس اور سسر دونوں حیات ہیں؟
تیسرا اور آخری سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے بچے کی کفالت اور پرورش کے بارے میں وصیت کر سکتا ہوں یا نہیں؟ اور اگر کر سکتاہوں تو کس کس رشتے کے حوالے کر سکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بچے کی ماں کی وفات کے بعد بچے کے سات سال عمر ہونے تک اسکی پرورش کا حق اسکی نانی کو حاصل ہوتا ہے , نانی کے نہ ہونے یا اس کے اپنے حق سے دستبردار ہونے کی صورت یہ حق دادی پھر خالہ پھوپھی وغیرہ کی طرف منتقل ہو جاتا ہے -
لہذ امذکور بچے کا ولی وارث تو سائل ہی ہے لیکن چونکہ بچے کی نانی حیات ہے اس لئے اگر وہ بچے کی پرورش کرنا چاہتی ہو تو سائل کیلئے مذکور مدت (سات سال) تک بچے کو اپنی تحویل میں لینا درست نہیں ، البتہ اس مدت کے بعد اگر سائل بچے کو اپنی تحویل میں لینا چاہے تو لے سکتا ہے اور دوران ِکفالت بچے کی پرورش پر آنے والے تمام اخراجات سائل کے ذمہ لازم ہونگے، جبکہ سائل اگر متعلقہ لوگوں کے حق میں وصیت کرے جنہیں شرعاً کفالت و پرورش کا حق حاصل ہے تو وہ وصیت معتبر ہو گی ور نہ شریعت کے خلاف ہونے کیوجہ سےاسکے علاوہ وصیت کا کوئی اعتبار نہ ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : (تثبت للام ) النسبية (ولو) كتابية، أو مجوسية أو (بعد الفرقة) (إلا أن تكون مرتدة) فحتى تسلم لأنها تحبس (أو فاجرة) فجورا يضيع الولد به كزنا وغناء وسرقة ونياحة كما في البحر والنهر بحثا.(3/556)
وفیه ایضا: (ثم أم الأب وإن علت) بالشرط المذكور وأما أم أبي الأم فتؤخر عن أم الأب بل عن الخالة أيضا بحر(3/563)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39467کی تصدیق کریں
0     953
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کی بیدائش کے فورا بعد شریعت کے کیا احکامات ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی سالگرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 0
  • عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 1
  • مطلقہ عورت کا بچوں کی پرورش پر معاضہ لینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے؟ - کیا پرورش کا حق دادی اور چچا کو دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچیوں کی پرورش کا حق چچا اور والدہ میں سے کس کو ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حقدار کون ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے غرض سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق اور علیحدگی ہوجانے کے بعد بچوں کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • چلڈرن ڈے پر اسکول والوں کا بچے کو کالا ٹیکہ لگانا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • کیا بیوی اپنے سابقہ شوہر سے بچوں کے معاملات میں مشورہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • یتیم بچیوں کی پرورش اور ان کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 2
  • کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے لئے کونسی کتابوں کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ کا پہلے شوہر کے بچے کی نسبت دوسرے شوہر کی طرف کرنا اور والد کے خانہ میں دوسرے شوہر کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کےانتقال کے بعدبچی کی پرورش کاحق کس کوحاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کے بعد بچوں کےحقِ پرورش کا مسئلہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بیٹی کا باپ کے ساتھ بدتمیزی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کے مرتد ہونےکے بعد بیٹی کس کے پاس رہےگی ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • نا محرم لڑکیوں سے تعلق رکھنے والے بیٹے کی شادی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات