"درودِ تنجینا "کی اہمیت کیاہے اور اسے پڑھنا چاہیۓ یا نہیں؟
" درودِ تنجینا" کے الفاظ اگرچہ دیگر درودوں کی طرح کسی روایتِ مبارکہ میں براہ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول نہیں ، لیکن عبدالرحمن صفوری شافعی نے اپنی مشہور کتاب نزہۃ المجالس میں اس درود کو ذکر فرمایا ہے۔ (نزہۃ المجالس ومنتخب النفائس: ۲/ ۸۶) اور معانی کے اعتبار سے اس میں کوئی سقم نہیں ہے، لہٰذا اس کو پڑھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔