 
                    	(۱)۔ آیت کریمہ سوال لاکھ یا ان گنت پڑھ سکتے ہیں، سنا ہے یہ بدعت ہے اور ایسا کرنا منع ہے۔ 
	(۲)۔ فرض نماز کس طرح  ادا کی جاتی ہے سورۃ فاتحہ کے بعد کیا پڑھا جائے چاروں رکعتوں میں۔
 	(۱)۔ بعض مصائب وپریشانیوں سے چھٹکارے کے لیے اکابر اہل علم سے آیت کریمہ کا مذکور یا اس سے کم و بیش مقدار پڑھنا مجرّب منقول ہے، اسے ان مواقع میں پڑھنے کو لازم و واجب نہیں کردانا جاتا کہ اس کے پڑھنے کو بدعت قرار جائے۔ 
(۲)۔ اس سلسلہ میں مکمل تفصیل’’ بہشتی زیور‘‘  مؤلفہ حکیم الأمت مولانا اشرف علی تھانویؒ وغیرہ کتب معتبرہ میں دیکھ لیں ،پھر کسی خاص سلسلہ میں وضاحت نہ ہو سکے تو اس کی تصریح کے لیے حکمِ شرعی وغیرہ معلوم کیا جا سکتا ہے۔ واللہ أعلم بالصواب!