 
                    آج کل پہلے کلمے کے ساتھ لوگ ﷺ باقاعدگی سے پڑھنے لگے ہیں، کیا اس کی شریعت میں گنجائش ہے؟ اور ہے تو کیا کلمہ کے ساتھ لکھنا چاہیے؟ عام حالات میں جب بھی حضورﷺ کا نام آتاہے تو آپﷺ پڑھتے ہیں، اور ان لوگوں کیلیے کیا حکم ہے جونہ پڑھتے ہوں؟
کلمہ میں بھی آپﷺ کا نام سن کر درود پڑھنا شرعاً جائز ہے، مگر اس کو اس انداز سے پڑھنا یا لکھنا کہ کلمہ طیبہ کا حصہ سمجھا جانے لگے درست نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔ واللہ اعلم بالصواب!