 
                    السلام علیکم! 
میں یہ معلوم کرنا چاہتی ہوں کہ ”درودِ تاج“اور ”درودِ تنجینا“ کی اسلام میں کیا اہمیت اور فضیلت ہے ؟ اور کیا ان کا پڑھنا جائز ہے ؟
”درودِ تنجینا“ پڑھنا بلا شبہ جائز ہے ، مصائب اور آلام سے نجات کیلئے اس درودِ پاک کو عشاء کی نماز کے بعد ستر مرتبہ، یا یکسوئی کیساتھ بیک وقت ہزار دفعہ پڑھنے کو مفید لکھا گیا ہے، جبکہ”درودِ تاج“ کے نام سے جو کلمات اور ان کے فضائل عوام میں مروج ہیں، ان کا ثبوت احادیثِ مبارکہ سے قطعاً نہیں ملتا، بلکہ ”درودِ تاج“ کے نام سے یہ کلمات صدہا سال بعد کی ایجاد ہونے کے ساتھ ساتھ بعض شرکیہ کلمات کو متضمن ہے، اس بناء پر اس کا پڑھنا نہ صرف یہ کہ موجبِ ثواب نہیں، بلکہ بدعت اور ضلالت کی وجہ سے ناجائز ہے، لہٰذا ایسے درود پڑھنے سے احتراز لازم ہے ، ہاں جن درودوں کا ثبوت کتبِ احادیث میں موجود ہے ، ان کے پڑھنے کا اہتمام چاہیئے ۔