(+92) 0317 1118263

ذکر دعاء اور درود

حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

فتوی نمبر :
11681
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

(۱) کیا ’’درِّ مختار‘‘ اور ’’ردّ المحتار‘‘ سے بڑھ کر علماءِ دیوبند کے عقائد اور اعمال ہیں، کیونکہ مسائل ایسے ہیں جو کہ ان مستند فقہ کی کتب میں ہیں اورعلماء دیوبند اس کو نظر انداز کرکے اپنے مسائل خود لے آتے ہیں، جیسا کہ ’’حیّ علی الفلاح‘‘ پہ کھڑا ہونا ہے کیونکہ ’’فتاویٰ عالمگیری‘‘ اور ’’شرح بخاری‘‘ میں بھی اس سے متعلق بالکل واضح ہے۔
(۲) ایک اورمسئلہ یہ ہے کہ کیا ایسا عقیدہ رکھنا صحیح ہے کہ حضور ﷺ اللہ تعالیٰ عزوّجل کی عطا سے مومن کا درود اور سلام پڑھنا براہِ راست سنتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) الحمدللہ علماء دیوبند حنفی المسلک ہیں اور فقہ حنفی کے مفتی بہ اقوال پر عمل کرتے ہیں اور متعلقہ مسئلہ میں بھی مسلکِ حنفی پر عمل پیرا ہیں، ذیل میں درِّ مختار اور ردّ المحتار کلی عبارت نقل کی جارہی ہے اس کو بغور پڑھنے سے سائل کا اشکال دور ہوسکتا ہے، جبکہ روایت و درایت میں خیانت سے کام نہ لیا جائے تو نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام کے طرزِ عمل سے (جو اصل مقتدیٰ ہیں) علماء دیوبند ہی کی تائید ہوتی ہے۔
(۲) احادیثِ مبارکہ سے قبر کے پاس پڑھے جانے والے درود کا سننا اور دور سے ’’ملائکہ سیاحین‘‘ کا درود شریف حضور تک پہنچانا ثابت ہے، جبکہ دور سے ڈائریکٹ سننے کے متعلق عطاءِ الٰہی کی کوئی روایت نہیں ملتی، اس لیے بلا تحقیق اس قسم کی باتیں کرنے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الدر المختار للعلامة الحصکفي: (والقیام)لإمام ومؤتم (حین قیل حي علی الفلاح)خلافا لزفر، فعندہ: حي علی الصلاۃ (ٳن کان الٳمام بقرب المحراب، وٳلا فیقوم کل صف ینتھي ٳلیہ الإمام علی الأظھر)وٳن دخل من قدام قاموا حین یقع بصرھم علیه اھ (۱/۴۷۹)۔
وفي سنن ٲبی داؤد: عن عبد الله بن أبي قتادة، عن أبيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إذا أقيمت الصلاة فلا تقوموا حتى تروني» اھ
وفي بذل المجھود: بأن بلالًا كان يراقب خروج النبي - صلى الله عليه وسلم -، فأول ما يراه يشرع في الإقامة قبل أن يراه غالب الناس، ثم إذا رأوه قاموا فلا يقوم في مكانه حتى تعتدل صفوفهم.
قلت: ويشهد له ما رواه عبد الرزاق عن ابن جريج عن ابن شهاب "أن الناس كانوا ساعة يقول المؤذن: الله أكبر يقومون إلى الصلاة، فلا يأتي النبي - صلى الله عليه وسلم - مقامه حتى تعتدل الصفوف" اھ (۱/۳۰۸)۔
وفي ٳعلاء السنن: وقال العلامۃ الطحطاوي: والظاھر ٲنہ احتراز عن التأخیر لا التقدم، حتی لو قام أول الإقامة لا بأس اھ (۴/۳۲۸)۔
ففي مشکاة المصابیح: عن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن لله ملائكة سياحين في الأرض يبلغوني من أمتي السلام» . رواه النسائي والدارمي اھ (ص:۸۶)۔
وفي مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح: ("يبلغوني"): من التبليغ، وقيل: من الإبلاغ، وروي بتخفيف النون على حذف إحدى النونين، وقيل: بتشديدها على الإدغام، أي: يوصلون (" من أمتي السلام "): إذا سلموا علي قليلا أو كثيرا، وهذا مخصوص بمن بعد عن حضرة مرقده المنور ومضجعه المطهر (ٳلی قوله)وٳیماء ٳلی قبول السلام حیث قبلته الملائكة وحملته ٳلیه ۔ علیه السلام ۔ اھ (۳/۱۲)۔ واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حامد احمد ابراہیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11681کی تصدیق کریں
0     1334
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”درودِ تاج“اور ”درودِ تنجینا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات