 
                    نماز کے بعد کی دعا چلتے پھرتے مانگی جا سکتی ہے یا جائے نماز پر ہی بیٹھ کر مانگنی چاہیئے؟
دعا کے آداب میں سے یہ ہے کہ، قبلہ رخ دو زانو بیٹھ کر اور حمد و صلوٰۃ کے بعد مانگی جائے، مگر کوئی آدمی اگر چلتے پھرتے بھی مانگ لے ، تو یہ بھی کوئی ناجائز اور شرعاً ممنوع نہیں، اگر چہ خلافِ ادب ہے۔
ففي الفقه الإسلامي وأدلته: ويكون دعاؤه بتأدب في هيئته وألفاظه، وخشوع وخضوع، وعزم ورغبة، وحضور قلب ورجاء، للحديث السابق: «لا يستجاب من قلب غافل» وشرط الدعاء: الإخلاص اھ (2/ 997) واللہ اعلم