السلام علیکم! ہم نے سنا ہے کہ فقہ حنفی کے مطابق کھڑے ہوکر دعا مانگنا مکروہ ہے، کیا یہ بات درست ہے؟
’’دعا‘‘ کیلیے کوئی مخصوص ہیئت مشروع نہیں کہ اس کے علاوہ ’’دعا‘‘ درست نہ ہو، بلکہ کھڑے، بیٹھے لیٹے ہر حالت میں دعا مانگی جاسکتی ہے، لہٰذا کھڑے ہوکر دعا مانگنے میں بھی شرعاً کوئی قباحت نہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ باوضو ہوکر مکمل اطمینان، خشوع و خضوع اور پوری یکسوئی اور توجہ کے ساتھ قبلہ رو دو زانوں بیٹھ کر دُعا مانگی جائے، کیونکہ یہ قبولیت کے زیادہ قریب ہے۔
ففي الهندية: والأفضل فی الدعاء وأن یبسط کفیه ویکون بینہما فرجة (إلی قوله) والمستحب أن یرفع یدیه عند الدعاء بحذاء صدرہ کذا اه (5/318)
وفي حاشية الطحاوي على المراقي: ويستحب أن يرفع يديه عند الدعاء بحذاء صدره اه (2/ 580) واللہ اعلم بالصواب!