ذکر دعاء اور درود

وسیلہ کے ساتھ دعا مانگنے کا حکم

فتوی نمبر :
65596
| تاریخ :
2023-06-22
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

وسیلہ کے ساتھ دعا مانگنے کا حکم

اسلام علیکم ! اہلِ حدیث کے مولانا کہتے ہیں ، کہ دیوبند کے لوگ شرک کرتے ہیں، دیوبند کے لوگ دعامانگتے ہیں، تو کہتے ہیں، کہ اے اللہ نبی کے صدقے ہماری دعا قبول فرما۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہلِ سنت والجماعۃ علمائے دیوبند کےنزدیک انبیاء، اولیاء یا نیک اعمال کے توسل سے دعا کرنا جائز بلکہ اجابتِ دعا میں موٴثر ہے، اور اس کا ثبوت متعدد احادیثِ مبارکہ میں ملتا ہے۔
حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سرکاردو عالم ﷺ کی بارگاہ میں ایک شخص ضریرالبصر(جسکی بصارت جا چکی تھی) آیا اور عرض کیا کہ اللہ پاک سے میری تکلیف دور کرنے کے لۓ دعا فرمائیں ، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایااگر تو چاہے تو میں تیرے لۓ دعاکردوں اور اگر تو اس پر صبر کرنا چاہے تو تیرے لۓ زیادہ بھلائی ہے، اس نے کہا دعا فرمادیجۓ ، پس آپ ﷺ نے اسے حکم فرمایا کہ اچھی طرح وضوکرو اور دو رکعت نماز ادا کرو اور پھر یہ دعا مانگو، اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں بوسیلہ محمد نبی رحمت ﷺ کے،اے محمد :میں آپ کے وسیلہ جلیلہ سے اپنے رب کے حضور متوجہ ہوتا ہوں ، اے اللہ پس تو آپ ﷺ کے وسیلہ سے میری حاجت سے مجھے نواز دے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت میرے حق میں قبول کیجیۓ۔(چنانچہ نابینا کھڑا ہوگیا اور بینا ہوگیا)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ جب قحط ہوتا تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے توسل سے دعا مانگتے او رکہتے اللہم انا نتوسل إلیک بعمّ نبیّنا فاسقنا فیسقون (بخاری شریف: ۵۲۶۱) اے اللہ ہم آپ کے نبی کو وسیلہ بنایا کرتے تھے اوران کا واسطہ دے کر تجھ سے دعا کیا کرتے تھے، پس آپ بارش برسا دیا کرتے تھے، اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں سیراب کردیجیے نتیجۃً یہ ہوتا کہ بارش ہوجاتی تھی، تاہم توسل کے ساتھ دعا کرنا لازم وضروری نہیں ہے،بلکہ اس کے بغیر بھی دعا کرسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

عن عثمان بن حنیف، أن رجلا ضریر البصر أتی النبي صلی اللہ علیہ وسلم فقال: ادع اللہ أن یعافیني قال: إن شئت دعوت، وإن شئت صبرت فھو خیر لک․ قال: فادعہ، قال: فأمرہ أن یتوضأ فیحسن وضوئہ ویدعو بھذا الدعاء: اللھم إني أسألک وأتوجہ إلیک بنبیک محمد نبي الرحمة، إني توجھت بک إلی ربي في حاجتي ھذہ لتقضی لی، اللھم فشفعہ فی : قال الترمذي: ھذا حدیث حسن صحیح غریب وزاد الحاکم في ہذہ الواقعة ”فدعا بہذا الدعاء فقام وقد أبصر“ (۱/۳۱۳، ۵۱۹، ۵۲۶)۔
و فی صحیح البخاری: عن أنس بن مالك، أن عمر بن الخطاب رضي الله عنه، كان إذا قحطوا استسقى بالعباس بن عبد المطلب، فقال: «اللهم إنا كنا نتوسل إليك بنبينا فتسقينا، وإنا نتوسل إليك بعم نبينا فاسقنا»، قال: فيسقون اھ(27/2، رقم الحدیث: 5261، ط: دار طوق النجاۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65596کی تصدیق کریں
0     1271
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات