ذکر دعاء اور درود

سنن ونوافل کے بعد اجتماعی دعا کرنا

فتوی نمبر :
65529
| تاریخ :
2008-06-16
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

سنن ونوافل کے بعد اجتماعی دعا کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگوں کے ہاں یہ رواج ہے کہ فرائض کے بعد امام صاحب مختصر دُعا کرواتے ہیں، اس کے بعد سب لوگ سنتیں اور نوافل پڑھنے میں مشغول ہو جاتے ہیں، سنتوں وغیرہ سے فارغ ہونے کے بعد اجتماعی دعا ہوتی ہے، جس میں امام صاحب بلند آواز سے دُعا کرواتے ہیں اور باقی لوگ ’’آمین‘‘ کہتے ہیں کوئی آدمی اگر جلدی سنتوں سے فارغ ہو جائے تو وہ بھی دُعا کے انتظار میں بیٹھا رہتا ہے، اور یہ دُعا باقاعدہ اہتمام کے ساتھ کی جاتی ہے۔
دریافت طلب اَمر یہ ہے کہ اس اجتماعی دُعا کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ براہِ کرم قرآن وسنت اور فقہ حنفی کی روشنی میں تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سنن ونوافل سے فراغت پر باقاعدہ اہتمام والتزام کے ساتھ بہ ہیئتِ اجتماعیہ دعا کرنا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے ثابت نہیں، اگرچہ اس موقع پر دعا فی نفسہٖ جائز اور درست ہے، مگر اس کو ثابت سمجھ کر بہ ہیئتِ اجتماعیہ اس کا اہتمام والتزام ایسے امور ہیں جن کی وجہ سے ایک جائز، بلکہ مستحب امر بھی مکروہ وممنوع بن جاتا ہے، اس لۓ مذکور موقع پر اہتمام والتزام کے ساتھ دعا کرنے سے احتراز چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی صحيح مسلم: عن عبد الله بن شقيق، قال: سألت عائشة عن صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم، عن تطوعه؟ فقالت: «كان يصلي في بيتي قبل الظهر أربعا، ثم يخرج فيصلي بالناس، ثم يدخل فيصلي ركعتين، وكان يصلي بالناس المغرب، ثم يدخل فيصلي ركعتين، ويصلي بالناس العشاء، ويدخل بيتي فيصلي ركعتين، وكان يصلي من الليل تسع ركعات فيهن الوتر، وكان يصلي ليلا طويلا قائما، وليلا طويلا قاعدا، وكان إذا قرأ وهو قائم ركع وسجد وهو قائم، وإذا قرأ قاعدا ركع وسجد وهو قاعد، وكان إذا طلع الفجر صلى ركعتين» اھ(1/ 504)۔
وفی صحيح البخاري: عن زيد بن ثابت: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: (إلی قوله) «صلوا أيها الناس في بيوتكم، فإن أفضل الصلاة صلاة المرء في بيته إلا المكتوبة» اھ (1/ 147)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65529کی تصدیق کریں
0     721
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات