کیا صرف ’’اللہ اللہ ‘‘کا ذکر کرنا ٹھیک ہے ؟ کیا یہ بدعت ہے؟ میرا ساتھی جو سعودی عرب سے ہے ، وہ کہتا ہے کہ یہ بدعت ہے ، اگر یہ جائز ہے تو وہ کہتا ہے کہ اس کی کیا دلیل ہے ؟ اس طرح ذکر کرنا کہیں سے ثابت نہیں۔
صرف لفظ ’’اللہ اللہ‘‘ کے ذکر کرنے کا جواز قرآنِ کریم اور احادیث میں موجود ، اور اکابر صوفیہ سے تواتر کے ساتھ ثابت اور منقول ہے ، لہٰذا اس کو بدعت قرار دینا غلو پر مبنی ہے، جس سے احتراز چاہیے۔
قال اللہ تعالیٰ : ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا﴾(الأحزاب: 41)۔
و قال اللہ تعالیٰ : ﴿ قُلِ ادْعُوا اللَّهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَنَ﴾(الإسراء: 110)۔
و فی مشكاة المصابيح : عن أنس أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: " لا تقوم الساعة حتى لا يقال في الأرض : الله الله " و في رواية : " لا تقوم الساعة على أحد يقول: الله الله " رواه مسلم اھ(3/ 1527)۔