ذکر دعاء اور درود

تشہد میں موجود سلام میں ’’صیغۂ خطاب‘‘ سے متعلق حضرات صحابہ کا عمل

فتوی نمبر :
60297
| تاریخ :
2003-05-10
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

تشہد میں موجود سلام میں ’’صیغۂ خطاب‘‘ سے متعلق حضرات صحابہ کا عمل

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کہ ہم لوگ نماز میں جو ’’التحیات ‘‘پڑھتے ہیں اس میں ’’السلام علیک ایھا النبی الخ ‘‘پڑھتے ہیں جو کہ بریلوی کے ’’الصلاۃ علیک یا رسول اللہ ‘‘کے مشابہ ہے ، ہم نے ایک عالم سے سنا ہے کہ صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں خطاب کے صیغہ کے ساتھ پڑھتے تھےاور بعدِ وفات النبی صلی الہ علیہ و سلم خطاب کا صیغہ ترک کر کے ’’السلام علی النبی و رحمۃ اللہ و برکاتہ‘‘ پڑھتے تھے ، کیا یہ بات صحیح ہے؟ تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تشہد میں مذکور سلام بصیغۂ خطاب و غائب دونوں طرح ثابت اور جائز ہے، جبکہ خطاب کے صیغہ کےساتھ پڑھنا مشابہ بحکایت ِخداوندی ہے اور حکایت بطورِ دعا و انشاء کے زیادہ بہتر ہے۔
اور اگر فسادِ عقیدہ کا اندیشہ ہو تو بصیغہ غائب پڑھنا چاہیے ، تاہم یہ کہنا کہ بصیغہ خطاب بریلوی کے الفاظ سلام کے مشابہ ہے کچھ معنی نہیں رکھتا ، اس لیے کہ ثبوتِ شرک و کفر کے لیے مشابہتِ مشرک شرط نہیں، بلکہ عقیدۂ فاسد ہ کا وجود ہی کافی ہوتا ہے ، لہٰذا بلاوجہ عوام میں انتشار پھیلانے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی صحیح البخاری :حدثنا أبو نعيم حدثنا سيف قال سمعت مجاهدا يقول حدثني عبد الله بن سخبرة أبو معمر قال سمعت ابن مسعود يقول علمني رسول الله وكفي بين كفيه التشهد كما يعلمني السورة من القرآن التحيات لله و الصلوات و الطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله و بركاته السلام علينا و على عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله و أشهد أن محمدا عبده و رسوله و هو بين ظهرانينا فلما قبض قلنا السلام يعني على النبي اھ( 2/926)۔
و فی فتح الباری : قال السبكي في شرح المنهاج بعد أن ذكر هذه الرواية من عند أبي عوانة وحده إن صح هذا عن الصحابة دل على أن الخطاب في السلام بعد النبي صلى الله عليه و سلم غير واجب فيقال السلام على النبي قلت قد صح بلا ريب و قد وجدت له متابعا قويا اھ(2/314)۔
و فی المرقاة المفاتيح : و به یظھر وجه الخطاب و أنه علی حکاية معراج-صلی اللہ علیه و سلم- فی آخر الصلوة التی ھی معراج النبی اھ(2/629)۔
و فی الدر المختار : (و يقصد بألفاظ التشهد) معانيها مرادة له على وجه (الإنشاء) كأنه يحيي الله تعالى و يسلم على نبيه و على نفسه و أوليائه (لا الإخبار) عن ذلك اه(1/510)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60297کی تصدیق کریں
0     1699
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات